اسلام کے عقائد و نظریات دنیا بھر کے  لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 30 دسمبر 2023ء کو برطانیہ میں قائم Majestic Conference & Banqueting Centre 208-216 Witton lane Birmingham B6 6QEمیں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے ”Graduation Ceremony “ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، شخصیات اور مقامی عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Graduation Ceremony کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کئے۔

دورۂ برطانیہ میں موجود دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے وہاں موجود شرکا کو علمِ دین حاصل کرنے، اپنے علم پر عمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں وہ لمحہ بھی آیا جب نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور برطانیہ کے دیگر علمائے کرام نے اس سال 2023ء میں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز سے فارغ التحصیل ہونے والے 18 علمائے کرام کے سروں پر عمامہ شریف باندھا جبکہ نگرانِ شوریٰ نے اختتامی دعا کروائی۔

اس موقع پر UK کے نگران خالد عطاری، شعبہ FGRF UK کے نگران حاجی سیّد فضیل رضا عطاری اوردینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے UK آئے ہوئے جامعۃ المدینہ بوائز کراچی کے ذمہ دار مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)