کولمبو سری لنکا کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس میں کولمبو مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سے سری لنکا آئے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور کولمبو میں ہونے والے دینی کاموں کو مزید احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سری لنکا کے شہر کولمبو میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیوپورٹ ویلز یوکے میں منعقد کئے گئے تربیتی سیشن کے بعد ایک مختصر میٹنگ ہوئی جس میں پیشہ ور افراد اور ڈاکٹروں کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے نیوپورٹ ویلز سمیت دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں حاضرین کو بریفنگ دی جس پر ڈاکٹر حضرات نے دیگر ڈاکٹروں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے پچھلے دنوں نیوپورٹ ویسٹ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں ذمہ داران کی کافی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی نیز دینی کاموں میں بہتری لانے، نئے اسلامی بھائیوں سے رابطہ کرنے اور مؤثر طریقے سے کلام کرنے پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔بعدازاں سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیوپورٹ ویلز UK میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ویلز UK میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اورنعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے معیار زندگی اور اسے بہتر بنانے کے بارے میں شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دی اور مقامی عاشقانِ رسول کو ویلز میں ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اشاعتِ دین کا جذبہ رکھتے ہوئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری کی نیو پورٹ، ویلز UK میں قائم نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آمد ہوئی۔

اس دوران برمنگھم، ویسٹ افریقہ، ایسٹ مڈلینڈز، لندن اور ٹیلفورڈ کے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا استقبال کیااور انہیں خوش آمدید کہا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اس مدنی مرکز کا دورہ کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی ترقی و مرکز کی آباد کاری کے متعلق قیمتی مشوروں سے نوازا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تبلیغ  و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سری لنکا کے شہر کولمبو میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دورۂ سری لنکا میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں علمِ دین حاصل کرنے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں کی ترویج کے لئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سفر بنگلہ دیش پر موجود ہیں۔

دورانِ سفر نیلفماری ڈسٹرکٹ کے شہر سیدپور کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ میں رکن شوریٰ کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا۔ وزٹ کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ میں مقامی ذمہ داران، جامعۃ المدینہ سید پور اور دیناج پور کے ناظمین اور اساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے اور طلبائے کرام کی اخلاقی اور تنظیمی رہنمائی کرنے کے حوالے تبادلۂ خیال کیا جبکہ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

اسی طرح فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ سید پور اور دیناج پور کے طلبائے کرام سمیت اساتذۂ کرام اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی بھی شرکت ہوئی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے راجشاہی میں تاجروں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ رکن شوریٰ نے راجشاہی میں حضرت شاہ مخدوم روپوش رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چٹاگانگ بنگلہ دیش میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ مدر باری  میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت تین دن کا 12دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں چٹاگانگ سٹی اور چٹاگانگ ڈویژن کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تھانہ، یوپی، یونٹ اور سب یونٹ سطح کے ذمہ داران اور شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔کورس کے دوران مبلغین دعوت اسلامی نے بیانات کئے اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف امور سکھائے۔

سفر بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نےمختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو درسِ فیضان سنت، مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے/ پڑھانے، نماز فجر کے لئے جگانے اور تفسیر سنانے کے حلقے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے/کروانے، کورسز میں داخلہ دلوانے اور ہر سطح پر ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

تین دن کے ہونے والے 12 دینی کام کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو بنگلہ دیش کے ہر ہر علاقے میں دعوت اسلامی کے دینی کام کو شروع کرنے اور ”فیضان نماز کورس“ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 مئی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خان بس اسٹیشن چٹاگانگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور گناہوں سے توبہ کرنے، نیک اعمال کرنے، پابندی سے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے چٹاگانگ میں حضرت سیدنا شاہ امانت خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو حاضری مزار اور ایصالِ ثواب کا طریقہ بتاتے ہوئے صاحب مزار کے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔