22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
42 سالوں سے خدمتِ دینِ اسلام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ایک ایسا مضبوط درخت بن چکی ہے جس کے
ثمرات دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ہر کوئی اس مضبوط درخت سے اپنے ذوق اور اپنی
ضرورت کے مطابق فائدہ حاصل کر رہا ہے۔کوئی اسے دیکھ کر اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کر
رہا ہے تو کوئی اس کے ثمرات سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور کوئی اس درخت کو پانی دے
کر بڑا کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
دعوتِ اسلامی اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے
دینِ متین کی ترویج و اشاعت کا کام 42 سالوں سے بھر پور انداز میں کررہی ہے جس کے نتیجے میں دینِ اسلام کا پرچم آج دنیا کے
مختلف ممالک میں لہرا رہا ہے۔
ان تمام کا موں کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ
اربوں روپے کے اخراجات سے پورا کیا جارہا ہے اور یہ وہ پیسے ہیں جو ہم اور آپ اپنا
ڈونیشن دعوت اسلامی کو دیتے ہیں۔