عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تبلیغ  و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سری لنکا کے شہر کولمبو میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دورۂ سری لنکا میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بچوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں علمِ دین حاصل کرنے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں کی ترویج کے لئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سفر بنگلہ دیش پر موجود ہیں۔

دورانِ سفر نیلفماری ڈسٹرکٹ کے شہر سیدپور کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ میں رکن شوریٰ کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کروایا۔ وزٹ کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ میں مقامی ذمہ داران، جامعۃ المدینہ سید پور اور دیناج پور کے ناظمین اور اساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے اور طلبائے کرام کی اخلاقی اور تنظیمی رہنمائی کرنے کے حوالے تبادلۂ خیال کیا جبکہ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

اسی طرح فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ سید پور اور دیناج پور کے طلبائے کرام سمیت اساتذۂ کرام اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی بھی شرکت ہوئی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے راجشاہی میں تاجروں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ رکن شوریٰ نے راجشاہی میں حضرت شاہ مخدوم روپوش رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چٹاگانگ بنگلہ دیش میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ مدر باری  میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت تین دن کا 12دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں چٹاگانگ سٹی اور چٹاگانگ ڈویژن کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تھانہ، یوپی، یونٹ اور سب یونٹ سطح کے ذمہ داران اور شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔کورس کے دوران مبلغین دعوت اسلامی نے بیانات کئے اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف امور سکھائے۔

سفر بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نےمختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو درسِ فیضان سنت، مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے/ پڑھانے، نماز فجر کے لئے جگانے اور تفسیر سنانے کے حلقے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے/کروانے، کورسز میں داخلہ دلوانے اور ہر سطح پر ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

تین دن کے ہونے والے 12 دینی کام کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو بنگلہ دیش کے ہر ہر علاقے میں دعوت اسلامی کے دینی کام کو شروع کرنے اور ”فیضان نماز کورس“ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 مئی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خان بس اسٹیشن چٹاگانگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور گناہوں سے توبہ کرنے، نیک اعمال کرنے، پابندی سے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے چٹاگانگ میں حضرت سیدنا شاہ امانت خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو حاضری مزار اور ایصالِ ثواب کا طریقہ بتاتے ہوئے صاحب مزار کے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


سفر بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھاکہ کے مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز میں تشریف آوری ہوئی۔ رکن شوریٰ سے دورۃ الحدیث شریف اور دیگر کلاسز کے طلبائے کرام نے ملاقات کی جبکہ حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔

اس طرح نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی چٹاگانگ میں مختلف مقامات پر عاشقان رسول کے گھروں پر تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں اپنی خدمت پیش کرنے کا ذہن دیا اور ان کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت تین دن کے 12دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں باریشال، کُھلنا(Khulna)، سلہٹ(Sylhet) اور دیگر مقامات سے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تھانہ، یوپی، یونٹ اور سب یونٹ سطح کے ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔کورس کے دوران مبلغین دعوت اسلامی نے بیانات کئے اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔

سفر بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نےمختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی کام کرنے والوں سے محبت فرماتے ہیں۔نگران پاکستان مشاورت نے کورس میں مطالعہ کرنے کی اہمیت اور اپنی ظاہرو باطن کی اصلاح کرنے کے لئے انہیں حضرت امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

تین دن کے ہونے والے 12 دینی کام کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھر پور ذہن بھی دیا اور اس کے فوائد بتائے۔


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی اسپین (Spain)کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بادلونا (Badalona)میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے اسٹوڈنٹس اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران یورپ مولانا اُسید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علمِ دین حاصل کرنے، جوانی میں اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کرنے اور سنتوں کا عامل بننے کا ذہن دیا۔


15 مئی 2023ء بروز پیر   دعوت اسلامی کی جانب سے سری لنکا کولمبو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 دینی کام کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران کی تربیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ان  دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں کولمبو سری لنکا کے سفر پر ہیں۔دورانِ سفر رکنِ شوریٰ نے 2 مختلف شخصیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

دوران ملاقات حاجی محمد امین عطاری نے شخصیات کو پاکستان سمیت اورسیز میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور سماجی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔آخر میں رکنِ شوری ٰ نے شخصیات کو کولمبو میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

٭علاوہ ازیں 13 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ سری لنکا میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی ۔ بعدازں رکن شوریٰ نے وہاں موجود حاضرین سے ملاقات کی اور انھیں خوب دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت  حاجی محمد شاہد عطاری ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے سفر پر موجود ہیں۔

دورانِ سفر مدنی مرکز فیضان مدینہ سید پور نیلفاماری میں سنتوں بھرا اجتماع اور 12 دینی کام کورس کا سلسلہ ہوا جس میں راجشاہی اور رنگ پور کے ڈویژن تا تھانہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔بیان کے بعد سوال /جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں حاجی شاہد عطاری نے ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ 


نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری 28 اپریل 2023ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے بنگلہ دیش روانہ ہوچکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ہونے والے اجتماعات میں بیانات ، ذمہ داران کے مدنی مشور ے اور شخصیات سے ملاقاتیں کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری 28 اپریل تا 15 مئی 2023ء بنگلہ دیش کے ان شہروں کا دورہ کریں گے:

٭نیلفاماری(Nilphamari)، 28 تا 30 اپریل ٭ڈھاکہ(Dhaka)، یکم تا 03 مئی ٭چٹا گانگ(Chattogram)، 04 تا 07 مئی ٭کومیلا(Cumilla)، 08 تا 10 مئی ٭ڈھاکہ(Dhaka)، 11 تا 15 مئی۔


گزشتہ روز UK کے شہر برمنگھم اسٹیچفورڈ میں قائم فیضان مدینہ میں افطار اجتماع منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹرز ، میڈیا سے وابستہ افراد وصحافی ، پولیس افسران ، سرجنٹ و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ویلز سید فضیل رضا عطاری نے اس موقع پر حاضرین کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی راہ میں زکوۃ و صدقات دینے کی برکات کے متعلق بیان کیا جبکہ رمضان المبارک کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے خوب عبادتیں کرنے اور شب قدر کیسے گزاریں؟ کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔ (رپورٹ : بیرون ملک / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)