.jpg)
پچھلے
دنوں کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر اسکا ربورو میں دعوت اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ عاشقان رسول کی شرکت ہوئی ۔
سنتوں
بھرے اجتماع کی ابتدا تلاوتِ قرآنِ پاک سے کی گئی اور اسلامی بھائیوں نے نعت ِ رسول مقبول صلی
اللہ علیہ وسلم کا نذرانہ بھی پیش کیا ۔ بعدازاں نگرانِ یوکشائر یوکے
ریجن سمیت یوکے سے آئے ہوئے دیگر مبلغینِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو علم ِ دین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے
کی ترغیب بھی دلائی۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کی ایچھن
شہر کے مقامی اسلامی بھائی سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ساؤتھ
کوریا میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ایچھن شہر کے مقامی اسلامی بھائی سے اُن کی رہائش گاہ پر
ملاقات کی۔
ساؤتھ کوریا کے شہر انچن میں قائم اسلامک سینٹر فیضانِ قراٰن میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ

ساؤتھ کوریا کے شہر انچن(Icheon) میں قائم اسلامک سینٹر فیضانِ قراٰن میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
حلقے کی
ابتداء میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
شیخ طریقت مولانا عبد السلام قادری کے مزار شریف پر
فاتحہ خوانی کا سلسلہ
.jpg)
سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے چالیسویں بزرگ شیخِ
طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ
عرس مبارک ہر سال 25محرم الحرام 1441 کو عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔
25 محرم الحرام 1445ھ کو ہونے والے عرس شریف میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیاء اورمجلس رابطہ بالعلما والمشائخ کے ذمہ داران
نے مقامی ذمہ داران اور علمائے کرام کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی۔ ذمہ داران نے
مزار شریف پر ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائیں کیں۔
شیخ طریقت مولانا
محمدعبدالسلام قادری رحمۃُ اللہِ علیہ کا مختصر تعارف:
آپ رحمۃ
اللہ علیہ
کا پورا نام خلیفۂ قطبِ مدینہ حضرت مولانا محمد عبد السلا م قادری رضوی حشمتی
برکاتی ہے۔ آپ کی ولادت 15شعبان المعظم 1343ھ بمطابق 11مارچ1925ء بروز بدھ موضع کڑے مانک پور تحصیل بند کی ضلع
فتح پور ہسوہ(یوپی،ہند )میں ہوئی۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت”ابوالفقراء“لقب”قمر
رضا“ہے۔
آپ رحمۃ
اللہ علیہ
میانہ روی، نظم وضبط، عزم وحوصلہ، اخلاص، مشقت، قناعت، برد باری و تحمل مزاجی،
ظاہری وباطنی ستھرا پن، پُر سکون مزاج، عاجزی وانکساری، خوش کلامی اور اطاعتِ مرشد
جیسی کئی صفات کے جامع تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو سیدی قطبِ
مدینہ مولانا ضیاء الدین احمد مدنی اور احسن العلماءحضرت مولاناسید شاہ مصطفےٰ حیدر
حسن میاں قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہما سے سندِ
خلافت حاصل تھی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اطاعت مرشد میں
اس قدر پختہ تھے کہ بارگاہِ مرشد سے ملنے والے حکم کو اپنے لئے حرزِ جاں بنالیتےچنانچہ
کمبھی اہمہ (ضلع
پر تاب گڑھ ،ہند)
آنےسے قبل احسن العلماءرحمۃ اللہ علیہ نے دو نصیحتیں
فرمائی تھی (1)کسی
کو بد دعامت دیجئے گا(2)کمبھی اہمہ مت چھوڑیئے گا۔ مرشد کامل
کے فرمان کے مطابق آپ رحمۃ اللہ علیہ نے عمر کا بقیہ
حصہ بھی یہیں گزرااور اسی جگہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کامزار
پُرانوار ہے۔
انہوں
نے امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو 1979ء میں کولمبو سری لنکا میں
سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کی خلافت سے نوازا۔
امیراہلِ
سنت شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں لکھتے ہیں:
اَحْيِنَا
فِي الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلَامٌ بِالْسَّلَام
قادری عَبْدُالسَّلَام خوش
ادا کے واسِطے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انچن، ساؤتھ کوریا میں تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ

لوگوں کو پنج وقتہ نماز ی بنانے اور اُن کے
عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت گزشتہ روز ساؤتھ کوریا کے شہر انچن (Incheon) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں بعد نمازِ فجر تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اور اس کی تفسیر پڑھ کر
شرکا کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔
حلقے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ پڑھا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساؤتھ کوریا کے شہر انچن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع

ساؤتھ کوریا کے شہر انچن(Incheon) میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے
اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ساؤتھ کوریا کے شہر سونگدو میں قائم اسلامک ریسرچ
سینٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز ساؤتھ کوریا کے شہر سونگدو میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ساؤتھ کوریا کے سفر پر موجود دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس حلقے میں سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ کوریا کے شہر سیول اتیوان میں قائم عثمانیہ
ریسٹورنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی
ترقی ، اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے
کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری پچھلے دنوں ساؤتھ کوریا کے سفر پر تھے۔
دورانِ سفر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے
ساؤتھ کوریا کے شہر سیول اتیوان میں قائم عثمانیہ ریسٹورنٹ میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں اس میں اپنا حصہ ملانے کا
ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ تعلیم کے زیرِ
اہتمام ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں نوجوان طلبہ کے لئے ورکشاپ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں نفرت اور غنڈہ گردی کے اثرات اور نتائج کے
حوالے سے نوجوانوں طلبہ کے لئے ایک ورکشاپ
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ویسٹ
مڈلینڈز یوکے میں دعوت اسلامی شعبہ تعلیم
کے ذمہ دار محمد افتخار عطاری نے طلبہ کو غنڈہ گردی کی مختلف قسمیں بتائیں اور ان سے بچنے
کے بارے میں چند
ضروری باتیں بتائیں۔
مزید
حاضرین کو نفرت کے اسباب کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس سے بچنے کا ذہن دیا نیز سوشل میڈیا کے اچھے استعمال کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے کڈز مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
نبیرۂ
اعلیٰ حضرت مولانا منان رضا خان صاحب کی فیضانِ مدینہ یوکے میں حاضری

09
اگست 2023 ء کو نبیرۂ اعلیٰ حضرت، برادرِ اصغر تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا منان رضا
خان صاحب قادری بریلوی المعروف حضرت منانی
میاں دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں حاضری ہوئی۔
اس
موقع پر دعوت ِاسلامی کے نگرانِ ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور سید عمار عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دینی کاموں کے
متعلق معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دعائے خیر سے نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈڈلی، ویسٹ مڈلینڈز یوکے کی جامع مسجد فیضانِ
فاروقِ اعظم میں سنتوں بھرا اجتماع

ڈڈلی، ویسٹ مڈلینڈز یوکے (Dudley, West Midlands UK) کی جامع مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن
کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ
نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

5اگست
2023ء کو ساؤتھ کوریا کے شہر انچن میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری ٰ حاجی محمد امین عطاری نے کورین مسلمز کے درمیان ’’
قبول اسلام کی فضیلت و اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہیں اسلامی احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)