فیضانِ
مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
.jpg)
دنیا
بھر میں دین اسلام کی تعلیمات عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 25 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
ہفتہ
وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’نیک اعمال کے دنیوی فائدے‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو عبادات کرنے کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل
کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
منعقد ہوا جس میں 300 کے قریب مقامی افراد
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں اورآخر میں رکن شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دنیا
بھر میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے ٹیلفورڈ یو کے (Telford UK) میں
قائم فیضانِ رمضان مسجد کا دورہ کیا۔
معلومات کے مطابق اس جگہ پر غیر مسلموں کی عبادت گاہ قائم تھی جو کہ کچھ دنوں پہلے ہی دعوت اسلامی نے خرید کر اس جگہ پر مسجد قائم کردی۔
اس جگہ رکن شوریٰ کی آمد کے موقع
پر مقامی ذمہ داران نے وہاں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود حاضرین
کودینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے
جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے والسال یو کے (Walsall
UK) میں
قائم دعوتِ اسلامی کے دوسرے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا دورہ کیا۔ جہاں رکنِ شوریٰ نے
وہاں موجود حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں قرآ ن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں
مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ویسٹ مڈلینڈز،یو کے سینڈ ویل میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا جس میں حاضرین کو تربیتی مدنی پھول دیئے اور آخر میں
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
٭اس
کے علاوہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے ایسٹن میں موجود جامعۃُ المدینہ گرکز کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران سے اس حوالے سے گفتگو کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
کریڈ لی ہیتھ ویسٹ
مڈلینڈز یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے نئے مرکز کا دورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں یوکے سفر پر
موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ کریڈلی ہیتھ ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں قائم دعوتِ اسلامی کے نئے مرکز کا دورہ
کیا۔
معلومات کے مطابق یہ جگہ کم و بیش 120 سال پرانی
غیر مسلموں کی عبادت گاہ تھی جسے عنقریب دارالمدینہ کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا ۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو مرکز کے تعمیراتی کاموں میں بھرپور
انداز سے کوشش کرنے اور دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔
برطانوی ملک ویسٹ مدلینڈز کے شہر ڈڈلی کی جامع
مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں تربیتی سیشن
.jpg)
برطانوی ملک ویسٹ مدلینڈز کے شہر ڈڈلی (Dudley)میں واقع دعوتِ اسلامی کے زیرِ نظام چلنے والی جامع مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں تربیتی سیشن
ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دینی کاموں کے سلسلے میں سفرِ یوکے پر موجود
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اس سیشن میں سنتوں بھرا بیان کیا
اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعد نمازِ عصر تمام اسلامی بھائیوں نے رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔
یوکے میں قائم ایف جی آر ایف (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے پہلے آفس کا دورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ UK میں قائم دعوتِ
اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF (فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن) کے پہلے
آفس کا دورہ کیا۔
ایسٹن برمنگھم یوکے میں قائم دارالمدینہ کی چوتھی
برانچ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد

دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دورۂ UK کے دوران ایسٹن برمنگھم UK میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی چوتھی برانچ میں آمد
ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
دارالمدینہ کی عمارت اور اسٹوڈنٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ وہاں
موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دارالمدینہ کے موجودہ نصاب اور فراہم کی جانے
والی تعلیم کے بارے میں رکنِ شوریٰ کو بریفنگ دی۔
ایسٹن برمنگھم یوکے میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز
میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد

اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے سفر پر موجود رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی ایسٹن برمنگھم UK میں
واقع جامعۃالمدینہ گرلز کیمپس میں آمد ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
وہاں موجود ذمہ داران کے ہمراہ جامعۃالمدینہ گرلز کی عمارت، کلاس رومز اور طالبات
کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سمیت مقامی
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں اپنا حصہ ملانےکا ذہن دیا اور دینی کاموں میں ترقی کے لئے دعا کروائی۔

23 مئی 2023ء بروز منگل ڈربی یوکے (Derby UK)میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا
جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس تربیتی سیشن میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے
ایسٹ مڈلینڈز یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے مشاورت کی۔

دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے اور لوگوں کو علمِ دین
سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 22 مئی 2023ء بروز پیر انگلینڈ یوکے کے
شہر لیسٹر میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا۔
تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز ہوا اور نعت
خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش
کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی خصوصیت کے بارے میں بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا
کو حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔