22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائز جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے طلبہ کے درمیان میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے فیضانِ
مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کے موضوع پر
آن لائن بیان فرمایا۔
دورانِ
بیان حاجی امین عطاری نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت دی اور انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)