مراکشی مسلمانوں کی امداد کے لئے فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن کی ٹیم روانہ
8ستمبر
2023ء جمعہ کی رات مراکش (Morocco)
میں
آنے والے زلزلے نے قیامت صغریٰ کا ماحول برپا کردیا۔زلزلہ کی شدت 6.8
ریکارڈ
کی گئی۔ آنے والے زلزلے سے 2 ہزار سے زائد لوگ اپنے خالق حقیقی سے جاملے، 3 لاکھ
سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئےجبکہ زخمی حالت میں موجود لواحقین اپنے پیاروں
کے انتقال پر صدمے سے دوچار ہیں۔
مصیبت
کی اس گھڑی میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی دُکھیاری امت کی غمخواری کرنے اور اس تکلیف میں متاثرین کی امداد کرنے کے لئے
یوکے مڈلینڈ سے دعوت اسلامی FGRF کی ٹیم روانہ ہوچکی ہے۔ٹیم کی نمائندگی کرتے
ہوئے یوکے مڈلینڈ یوکے دعوت اسلامی FGRF کے ذمہ دار سید محمد فیصل سمیع عطاری نے
بتایا کہ ہم اپنے ساتھ مراکش کے متاثرین کے لئے ضرورت زندگی کی تمام اشیاء لیکر
جارہے ہیں۔
اس کے
بعد حالات کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرین کے لئے ضرورت کا دیگر امدادی سامان مختلف
ممالک سے منگوایا جائے گا۔
دعوت
اسلامی یوکے کے ذمہ دار محمد سمیر حسین عطاری نے کہا کہ ہمیں ترکیہ اور شام کے
زلزلہ متاثرین میں امدادی کاموں کا تجربہ رہا ہے لہذا ابتدائی مرحلے میں مراکش کےلوگوں کی جانیں بچانے اور
انہیں ملبے سے نکالنے کے لئے امداد فراہم
کی جائے گی۔ اس کے بعد ان کے کھانے، پینے اور رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔