جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام 26 اگست 2023ء کو امریکی (USA) اسٹیٹ ٹیکساس (Texas) کے سٹی ہیوسٹن (Houston) میں 1st Graduation Ceremonyدستارفضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مفتی قمر الحسن بستوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ(چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی آف نارتھ امریکہ)، مفتی احمد القادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ (نائب چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی آف نارتھ امریکہ) سمیت دیگر علمائے کرام، آفتاب چوہدری (کونسلر جنرل آف پاکستان اِن ہیوسٹن)، ڈاکٹر سلیمان لالانی(ٹیکساس اسٹیٹ ریپریزینٹو فار ہیوسٹن)، سیاسی و سماجی رہنما، بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائی امریکہ کے مختلف اسٹیٹ اور سٹیز سے شریک ہوئے جبکہ اراکین نارتھ امریکہ مشاورت سمیت دیگر مبلغین دعوت اسلامی ، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

تلاوتِ قرآن پاک کے بعد جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے عربی کلام پڑھا۔ تقریب میں نگران U.S.A مشاورت حافظ نصیر عطاری نے ”علم و علما کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بھی علم دین سیکھنے کے لئے اپنے بچوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے سمیت دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔دورانِ پروگرام شرکا کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی Documentary بھی دکھا ئی گئی ۔

ناظم جامعۃ المدینہ و رکن امریکہ مشاورت نے ہیوسٹن سمیت ملک و بیرون ملک میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچز کے ذریعے ہونے والی خدمات دینیہ کے متعلق بریفنگ دی جبکہ جامعۃ المدینہ سے گریجویٹ ہونے والے طلبہ نے بھی اپنے علمی دورانیے کے بارے میں گفتگو کی۔

Graduation Ceremony میں پھر وہ لمحہ بھی آیا کہ جب گریجویٹ ہونے والے علمائے کرام کے سروں پر عمامہ شریف سجایا گیا اور انہیں سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔پروگرام کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔