خدمتِ دین ، اشاعتِ دین اور قراٰنِ کریم کی تعلیمات کو عام کرنے  کے 42 سال مکمل ہونے پر 2 ستمبر 2023ء کو پاکستان سمیت بیرونِ ممالک میں یومِ دعوتِ اسلامی بھرپور انداز سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یومِ دعوتِ اسلامی پربرمنگھم ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں ڈیجیٹل بل بورڈز اور ڈیجیٹل ایڈوان(Digital Billboard and Digital Advan displayed) لگائے گئے ۔

نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری اور نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے سیّد عمار عطاری نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ملکر جھنڈوں کے ساتھ یومِ دعوتِ اسلامی بڑے احسن انداز میں منایا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)