دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔

دورانِ تقریب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے متعدد فرامین ذکر کئے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام برمنگھم میں اسٹوڈنٹس اور پیشہ ور افراد کے لئے اس طرح کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں نیز اگلی تقریب 20 مارچ 2023ء کومنعقد کی جائے گی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

معراج النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سلسلے میں پچھلے دنوں بیرونِ ملک برمنگھم یوکے میں عظیم الشان اجتماعِ معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوارکے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شبِ معراج کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو معراج کے واقعات بتائے  ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 فروری 2023ء بروز پیر یوگنڈا کے شہر کمپالا میں واقع اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ دینی کاموں کےسلسلے میں بیرونِ ملک یوگنڈا سفر پر موجود نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  محمد حنیف عطاری نے حلقے میں شریک اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں ”جھوٹ“ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں اپنے والدین و اساتذہ کا ادب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2023ء کو نیوزی لینڈ (New Zealand) کے سٹی آکلینڈ (Auckland) کی المصطفٰے مسجد میں عظیم الشان اجتماع معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سفر معراج کا واقعہ بتاتے ہوئے عشق و محبت سے لبریز گفتگو کی۔

اس موقع پر نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


آسٹریلیا کی سرزمین سے خوشی کی خبر!

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئر کے تحت 13 فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن (Melbourne) میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔

اسی سلسلے میں آسٹریلیا (Australia) کے شہر میلبرن (Melbourne) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات و عاشقان رسول سمیت مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور کلام بھی پڑھا گیا۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آج عمل کا دن ہے جبکہ اس کی جزا کل ملے گی۔ اولاد کو علمِ دین سکھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ والدین اولاد کی تربیت نہیں کریں گے تو روز قیامت ان کی گرفت ہوگی۔دوران بیان نگران شوریٰ نے درسِ نظامی ”عالم کورس“ کی اہمیت بھی بیان کی اور شرکائے اجتماع کو یہ ذہن دیا کہ اپنے بچوں کو درسِ نظامی کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں۔

آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ اس موقع پر نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجو تھے۔


حالات جیسے بھی ہو لیکن عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اپنے مقصد اور مخلص عزم کے ساتھ دنیا بھر میں تبلیغِ دین اور اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی مقصد کی بدولت اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوت اسلامی نے ملاوی (Malawi) کے سٹی مکواسہ (Makwasa) میں تین غیر مسلموں کو دامن اسلام سے وابستہ کردیا۔ یہ خوش آئند واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 12 فروری 2023ء کو مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نیکی کی دعوت عام کرنے کی غرض سے مکواسہ پہنچے جہاں انہوں نے تین غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں اسلام کی دعوت دی۔ غیر مسلموں نے مبلغ دعوت اسلامی کی دعوت کو قبول کی اور کلمۂ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

مولانا عثمان عطاری نے انہیں سابقہ مذہب سے توبہ کروایا اور انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے اسلامی نام بھی رکھے۔


12 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن(Melbourne) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ریجن آسٹریلیا نے دینی کاموں کی کارکردگی سے نگران شوریٰ کو آگاہ کیا جبکہ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اللہ پاک کو راضی کرنے کے لئے اپنی عبادات کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئیں۔ہر گزرتا لمحہ دُکھوں میں اضافہ کررہا ہے، انتقال کرجانے والوں کی تعداد میں دن بدن بڑھ رہی ہے۔ لوگ ملبے میں دبے اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں، آنے والے زلزلے نے انسانی زندگی میں آزمائش برپا کردی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف حسرت و آس کی تصویریں ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ FGRF بھی ترکیہ کے شہر ادنیٰ اور حطائی میں امدادی کاموں کے اندر مصروف عمل ہے، اس کے علاوہ پاکستان سے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی ترکیہ پہنچ کر دو دن تک امدادی کاموں میں حصہ لے رہیں تھے۔ حاجی عبد الحبیب عطاری نےدو دن تک ترکیہ کے شہر ادنیٰ اور حطائی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پریشان حال مسلمانوں میں مزید کس طرح امدادی کام کرناہے؟ اور وہاں متاثرین کو کن کن چیزوں کی حاجت ہے؟ اس حوالے سے جائزہ لیا۔رکن شوریٰ نے زلزلہ متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان سے غمخواری اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان میں کھانے پینے کی اشیاء، رضائیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کیں۔

اسی طرح اللہ پاک کے فضل و کرم سے FGRF کی ٹیمیں شام میں بھی پہنچ چکی ہے اور زلزلہ متاثرین میں امدادی کا موں کا آغاز کردیا گیا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن (Melbourne)، اسپرنگ ویل (Springvale) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کے لئے بھی پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نصیحت آمیز واقعہ بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور والدین کو اپنی اولادوں پر شفقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران شوریٰ نے حاضرین کو 13 فروری 2023ءسے میلبرن میں قائم ہونے والے جامعۃ المدینہ کی خوشخبری سنائی اور جامعۃ المدینہ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں خود بھی اور اپنے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کا ذہن دیا۔حاجی عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اپنی اور اپنی اولاد کی تربیت کے لئے ہر ماہ تین مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور رسالہ ”نیک اعمال“ کے مطابق زندگی گزارنے کی ذہن سازی کی۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پرنگران آسٹریلیا ریجن عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 فروری 2023ء بروز ہفتہ آسٹریلیا (Australia) کے سٹی ایڈیلیڈ (Adelaide)، پراسپیکٹس(Prospects) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع نگران آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 فروری 2023ء کو ایڈیلیڈ (Adelaide) آسٹریلیا (Australia) کی قدیم و تاریخی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے حضرت رابعہ بصریہ رضی اللہُ عنہا کی عبادت کا ذکر کرتے ہوئے شرکا کو عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اسی دوران نگران شوریٰ نے شرکا کو یہ ذہن دیا کہ گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال بجا لائیں اور اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کریں، نگران شوریٰ نے یہ بھی بتایا کہ نماز اور نیک اعمال کے سبب کئی مواقع پر آنے والی مشکلات و پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ اجتماع میں انگلش زبان میں نگران شوریٰ کے بیان کا خلاصہ بھی پیش کیا گیا جبکہ اجتماع کا اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔

اس موقع نگران آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ انڈونیشیا (Indonesia) کے سٹی بندہ آچے (Banda Aceh) میں ساحل سمندر پر واقع حضرت سیدنا شیخ عبد الرؤف بن علی الفانصوری شیہ کوالا رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

نگران شوریٰ نے صاحب مزار کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔