ساؤتھ کوریا کے شہر انچن(Icheon) میں قائم اسلامک سینٹر فیضانِ قراٰن میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتداء میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکائے حلقہ کے درمیان ”دل کی سختی“ کے موضوع پر بیان کیااور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)