نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کا فیضانِ مدینہ جوہانسبرگ کے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے علاقے فورڈسبرگ میں قائم
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا، جس میں
ڈربن، پیٹرزمیزبرگ،کیپ ٹاؤن، پولوکوانے، کوکسٹڈ، ویلکوم وفری اسٹیٹ کے مختلف
شہروں، جوہانسبرگ وپریٹوریاکے مختلف علاقوں سمیت ساؤتھ افریقہ کے مختلف مقامات اور
لیسوتھو افریقہ سے مبلغینِ دعوتِ اسلامی و
شعبہ جات کے ذمہ داران و عاشقان رسول اور جامعةالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے
اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی، جبکہ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر
عطاری،حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور مفتی
عبدالنبی حمیدی موجود تھے۔
نگران شوریٰ کی نیکی کی
دعوت کے سلسلے میں جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ آمد

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نیکی کی دعوت عام کرنے
اور سنتوں کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ پہنچے، جوہانسبرگ کے انٹرنیشنل
ائیرپورٹ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نےجمعہ کی مبارکباد دیتے ہوئے
ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک کے سفر کے حوالےسے گفتگو فرمائی۔
دوسری جانب جوہانسبرگ کے علاقے روبرٹ شم میں
قائم فیضانِ عطار مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نگرانِ شوری ٰ نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ صلوة وسلام پڑھا پھرعاشقان رسول
نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ترکی کے شہر استنبول میں نگران وسطی ایشیائی
اور افریقی عرب شہاب الدین عطاری نے ترکی کے ذمہ دار حامد عطاری کے ہمراہ شیخ
محمود آفندی رحمۃ
اللہ علیہ کی
رہائش گاہ کے ساتھ منسلک مدرسہ میں ان کے ایصال ِثواب کے سلسلے میں ہونے والی محفل
میں دیگر ذمہ داران کے ساتھ شرکت کی ۔
جہاں مقامی عالم دین شیخ کُبلی احمد نے بیان کیا
اور مرحوم شیخ
محمود آفندی صاحب سمیت تمام اُمّت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔
بعدازاں
ذمہ داران نے عالم صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا اس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کولمبو میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کولمبو مشاورت کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی 12
دینی کاموں کو کرنے کے متعلق تربیت کی اور
انھیں کولمبو میں دینی کام بڑھانے کے بارے میں تربیتی نکات فراہم کئے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے کولمبوسری
لنکا سفر کے موقع پر وہاں کے ذمہ داران نے مختلف مقامات پر سیکھنے سکھانے کے حلقے ارینچ کئے ۔
جہاں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے
جن میں شرکا کو خوب خوب دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

18،17،16 جون 2023ء بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار فیضانِ مدینہ
بریڈ فورڈ (یوکے) میں تین
دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں یوکے کے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
معلم
تصور حسین عطاری (شعبہ
روحانی علاج یوکے)
نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آن لائن
مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ کرنے والے عمل کرنے
کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو
کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر
علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیو پورٹ ویلز کے نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی
انتظامیہ اور تعمیراتی ٹیم کی میٹنگ

نیوپورٹ ویلز UK میں
دعوتِ اسلامی کے نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات کے سلسلے میں پچھلے دنوں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی انتظامیہ اور تعمیراتی ٹیم کے
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس موقع پر ویلز یوکے کے نگران سیّد فضیل رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد
از جلد مکمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

ملائیشیا کے شہر ملاکہ میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام گزشتہ روز سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داران سمیت
مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کوالالمپور، ملائیشیا سےملاکہ شہر سفر، حضرت
اسماعیل شاہ اور سیّد احمد شاہ کے مزار پر حاضری

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری پچھلے دنوں مغربی ملک ملائیشیا کے دورے پر تھے جہاں ذمہ داران،
شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات کرنا نیز دینی کاموں کا جائزہ لینا آپ کے
شیڈول میں شامل تھا۔
معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ملائیشیا
کے دارالحکومت کوالالمپور (Kuala Lumpur)سےملاکہ شہر (Malacca city) سفر کیا۔
ملائیشیا
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کی ریسٹورنٹ آنر سے ملاقات
.jpg)
نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کوالا لمپور ملائیشیا میں ملیشین ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ریسٹورنٹ آنر سےملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات رکنِ شوریٰ نے ریسٹورنٹ مالک کو عالمی سطح پر کئے جانے والے دعوت ِاسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملائیشیا میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر ریسٹورنٹ مالک نے اجتماع میں آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مسجد
اسکندر سلطان جوہر باہرو ملائیشیا کے امام استاد رضوان تھان شافعی صاحب سے ملاقات

جوہر
باہرو ملائیشیا میں رکنِ شوری ٰ حاجی محمد امین عطاری کی مسجد
اسکندر سلطان کے امام استاد رضوان تھان شافعی صاحب سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر حاجی محمد امین عطاری نے رضوان تھان
شافعی صاحب کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس
پر انھوں نے دینی کاوشوں کو سراہتے
ہوئے اظہار مسرت فرمایا اور دعوت
اسلامی کے متعلق اچھے تاثرات بیان کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

اسلاف
کی تعلیمات پر عمل کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت
ِاسلامی کی جانب سے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ملائیشیا
ارالسنہ چھایا میں ملیشین امام صاحب اور مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے امام صاحب کو دعوتِ
اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتایا نیز انھیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر امام صاحب نے نیک
جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دینی کاموں میں دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی نیک خواہش کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)