عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ساؤتھ کوریا کے شہر سونگدو میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ساؤتھ کوریا کے سفر پر موجود دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس حلقے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات بھی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)