لوگوں کو پنج وقتہ نماز ی بنانے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ساؤتھ کوریا کے شہر انچن (Incheon) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعد نمازِ فجر تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اور اس کی تفسیر پڑھ کر شرکا کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

حلقے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ پڑھا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)