ساؤتھ کوریا کے شہر انچن(Incheon) میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”شانِ اہلِ بیت رضی اللہ عنہم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قراٰن و حدیث کی روشنی میں اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ عنہم کی فضیلت بیان کی۔آخر میں شرکائے اجتماع نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)