مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔
مدنی مشورے میں بنگلہ
دیش مشاورت کے ذمہ داران ، ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران اورمدرسۃالمدینہ بوائز ملک
سطح کےذمہ داران اور رکن شوریٰ حاجی علی عطاری ، حاجی رضا عطاری نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے بنگلہ دیش میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ
لیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ دو ماہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان کےتحت 17 کورسز ہوئے نیز بنگلہ دیش میں ’’ایک ہزار828 ‘‘نئے ذمہ داران مقرر
کئے گئے۔
بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید
اضافہ کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور نئے اہداف
بھی دیئے ۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)