22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں اِیتھوپین شیخ احمدذاکر القادری کی دیگر ایتھوپین شخصیات کے ساتھ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ نیروبی تشریف آوری ہوئی جہاں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا ۔
دورانِ
گفتگو اسلامی بھائیوں نے شیخ احمدذاکر صاحب کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے
متعلق بتایا جس پر وہ دعوت
اسلامی کے دینی کاموں پر خوش ہوئے اور انہوں نے دعا ئے برکت فرمائی۔
ساتھ
ساتھ شیخ احمدذاکر صاحب نے مبلغین سے کینیا اور ایتھوپیا میں موجود ایتھوپین
کمیونٹی کو بھی دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرنےکی نیت کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)