عالمی سطح پر علمِ دین کو فروغ دینے اور لوگوں
کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایک اور سیڑھی کو عبور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت مسلمانوں کو قراٰنِ و حدیث
کی تعلیمات سے آگاہی دینے کے لئے سویڈن کے
شہر گوتھن برگ (Gothenburg)میں مدنی مرکز فیضانِ
قراٰن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
اس افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ
دارن، اہلِ علاقہ اور بالخصوص رؤیتِ ہلال کمیٹی یورپ کے چیئرمین مولانا مفتی محمد
بلال مدنی سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تقریب میں بیان کرتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتایا اور دینی وفلاحی کاموں میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
گوتھن برگ شہر کے مقامی مسلمانوں نے دعوتِ
اسلامی کی جانب سے قائم ہونے والے اس مدنی مرکز فیضانِ قراٰن سینٹر کو خوب سراہا
اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس مدنی مرکز کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)