مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اوّل، انبیائے کرام علیہم السلام کی سرزمین، فلسطین اس وقت سخت آزمائش اور پریشانی میں مبتلا ہے، فلسطین کے مسلمان دین اسلام کی خاطر اپنی جان و اپنے مال کی قربانیاں پیش کررہےہیں۔ اب تک سینکڑوں مسلمان شہید، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی اس آزمائش پر ساری دنیا کے مسلمان اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں اور ممکن طریقے سے مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اللہ کے فضل و کرم سے ترکی (Turkey)، ملاوی(Malawi) اور UK سے FGRF کی ٹیم غزہ (Gazza) پہنچ کر موجودہ ذرائع سے امداد فراہم کرنے کی ابتدائی پوزیشن میں آچکی ہے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے مزار سرکار غوث ِپاک رحمۃُ اللہِ علیہ سے ویڈیو پیغام کے ذریعے عاشقانِ رسول سے تعاون کی اپیل کردی۔ نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لئے راستے کھلتے نظر آرہے ہیں، لہذا اپنے پریشان حال مسلمان بھائیوں کے لئے خزانوں کے منہ کھول دیں اور دل کھول کر امداد کیجئے۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افریقہ و دیگر ممالک سے بھی FGRF کی ٹیم غزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے تعاون کرنے والے عاشقان رسول کو تنبیہ کرتے ہوئے گزارش کی کہ اس وقت متاثرہ مقام پر سامان پہنچانا بہت مشکل ہے اس لئے معاون حضرات صرف مال کے ذریعے ہی تعاون کریں تاکہ ان تک زندہ رہنے کے لئے اندرون ذرائع سے خوراک اور پانی پہنچانے کا بندوبست کیا جاسکے۔

تعاون کرنے والے حضرات ان Accounts پر اپنی رقم بھیج سکتے ہیں:

General Donation

Account: 1760135392017-IBAN NO:PK53DUIB0000000135392017

Only Zakat

Account:7470200003921- IBAN NO:PK60ASCM0007470200003921