دعوتِ اسلامی کے شعبہ انٹرنیشنل افیئرز کے تحت یکم نومبر 2023ء سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سات دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 52 ممالک کے عاشقانِ رسول  اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت مقامی علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجتماع میں بیرون ملک سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے ہفتہ وار اور خصوصی مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا قرب پاتے ہوئے مدنی پھول سماعت کئے۔ دورانِ اجتماع جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔

بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول کے لئے بعدنماز فجر اور بعد نماز عصر مدنی حلقے منعقد کئے جارہے تھے جن میں اسلامی بھائیوں کو مختلف سورتیں ، اوراد و ظائف اور دعائیں یاد کروائی جارہی تھیں۔ دورانِ اجتماع اورسیز کے اسلامی بھائیوں نے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور جانشینِ امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔