دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے ہر کیمپس، طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی کارکردگی کا وقتاً
فوقتاًجائزہ لیا جاتا ہے۔اساتذہ کی انفرادی رپورٹس تیار کی جاتی ہیں۔انتظامی سہولیات
کا جائزہ لیا جاتا ہے۔اس طرح نہ صرف اسکول اور اساتذہ کی بنیادی ضروریات کا علم
ہوتا ہے بلکہ ان رپورٹس کے مطابق اساتذہ کو اپنے فرائض منصبی مزید بہتر انداز میں
ادا کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
گزشتہ دنوں نگران سندھ،
دارالمدینہ مدنی رضا عطاری اور ریجنل ڈائریکٹر عبدالحمید شیخ عطاری نے سکھراور
لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں جہاں اُنہوں نے تعلیمی اور انتظامی اُمور کے
علاوہ اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا وہیں مستقبل کی منصوبہ بندی کے تناظر میں
اساتذہ کی تربیت بھی کی۔
اس دوران نگران سندھ نے لاڑکانہ
میں نئے تعلیمی سال میں بوائز کو علیحدہ عمارت منتقل کرنے کے حوالے سے بنیادی سہولیات
سے آراستہ بہترعمارتیں دیکھنے اور عملے کو بروقت کام مکمل کرنے کے لئے مفید مشورے
بھی دیئے۔
مزیداُنہوں نے بذریعہ ویب
لنک حیدرآباد، لاڑکانہ،سکھر، ٹنڈوآدم اور شہداد پورریجن کے اسلامی بھائیوں
اور اسلامی بہنوں کا مشورہ بھی کیا اورانہیں اہل افراد کو نظر میں رکھنے کی ہدایت
کی تاکہ خالی نشستوں پر ادارے کو ہمہ وقت باصلاحیت افراد میسر آسکیں۔
نگران سندھ نے اساتذہ اور پرنسپل روابط کو مزید
مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا نیزمشورے میں رمضان عطیات جمع کرنے والے اسلامی
بھائیوں اور بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
اس دورے میں والدین سے
ملاقات اور مشوروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ دارالمدینہ کی مزید بہتری کے لئے والدین
نے تجاویز بھی دیں جن پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اس موقع پر والدین نے
اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ وہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے نظام تعلیم کو پسند کرتے ہیں اوراپنی اولاد
کی پاکیزہ دینی ماحول میں تربیت کے خواہش مند ہیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
رُکنِ شورٰی اور نگرانِ شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشنل سسٹم حاجی محمد اطہر عطاری اور شریعہ ایڈوائزر دارالافتاء کے
مولانا کفیل عطاری مدنی نے گزشتہ دنوں دارالمدینہ کے ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹس کی تربیت فرمائی ۔
اس موقع پر رکنِ شوری ٰحاجی محمد اطہر عطاری نے
کہا کہ انسان سازی دنیا کا مشکل ترین کام ہے، انسان کو چاہیے کہ پہلے خود کو ذہنی
تربیت کے لئے تیار کرے، ہر ذمہ دار کو ایسے دوست تلاش کرنے چاہیئے جو نیک، متقی،
فرماں بردار اورعاشق رسول ہوں۔ہر نگران اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے لئے ایسی رفاقت قائم کریں کہ ان کی رفاقت میں لوگ
خدائے پاک کو یاد کریں، علم کی طرف مائل ہوں، نیکی کی ترغیب پائیں۔
رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی اور آنے
والی نسلوں کی اصلاح ہماری ذمہ داری ہے، ہم اسی صورت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرسکیں گے جب ہمارے ادارے کا ماحول تلخی، بدگمانی، بدمزاجی، بغض، کینہ یا کسی کو نیچا دکھانے پر نہیں بلکہ نیکی، پرہیزگاری، مسکراہٹ، دل جوئی، خیرخواہی اورغم
گساری پر ہوگا نیز رکنِ شوری نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تنظیم اصولوں پر چلتی ہے، اصولوں
پر قربانی دی جاتی ہے، اصولوں کو قربان نہیں کیا جاتا۔ہر یونٹ ہیڈ اپنے کیمپس کے
ماحول کو مثالی بنائے۔ دارالمدینہ کے ہر کیمپس کے نگران کو شرعی، تنظیمی، اخلاقی،
تعلیمی، تربیتی اور تدریسی اعتبار سے منفرد ہونا چاہیے۔
اس کے علاوہ مولانا کفیل عطاری مدنی نے اچھی
صحبت کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی صحبت اختیار کرنی
چاہیے جن کے اعمال، اقوال اور کردار ہماری تربیت سازی میں بہترین کردار اداکرسکیں۔اچھی صحبت انسان کو نیکیوں کی طرف لے جاتی ہے۔ان لوگوں کی صحبت اختیار نہیں کرنی چاہیے، جن کی ہم نشینی میں دین پر عمل
کرنے میں شرم محسوس ہو۔صحبت بہتربنانے کا ایک ذریعہ دعوت اسلامی کا دینی
ماحول ہے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک
اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت سندھ
بھر کے کیمپسز میں سالانہ امتحانات کا آغاز
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کےتحت سندھ بھر کے تمام
کیمپسز میں سالانہ امتحانات 18مئی 2022ءسے شروع ہورہے ہیں۔اس حوالے سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم کے Examination Departmentنے اپنی تمام تیاریاں مکمل
کرلی ہیں تاکہ امتحانات کے موقع پر طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا
پڑے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
ڈی ایس پی سکھن ڈسٹرکٹ واصف صاحب کا دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ
گزشتہ دنوں ڈی ایس پی سکھن ڈسٹرکٹ واصف نے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس دورے میں اُنہیں دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا
گیا۔
ڈی ایس پی نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہاں
آکر مجھے دارالمدینہ کے نظام تعلیم سے آگاہی ہوئی جو میرے لئے انتہائی خوشی اور
حیرت کا باعث ہے۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کا یہ شعبہ بہت بڑاکام کر
رہا ہے،اللہ عزوجل دارالمدینہ کی ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا کرے اور انہیں
مستقبل کے منصوبوں میں بھی کامیاب کرے۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک
اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)
مصر کے مشہور عالم ِ دین شیخ جمال فاروق الدقاق
کا دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس کا دورہ
10 مئی 2022ء بروز منگل مصر کے مشہور عالم ِ دین ، علماء کونسل کے ممبر اور جامعۃ الازہر کے کلیہ الدعوة وأصول كے انچارج، شیخ جمال
فاروق الدقاق نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس کا مختصر دورہ
کیا۔
اس دوران اُنہیں دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دیتے
ہوئے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا نیز دارالمدینہ کے نصاب اور نظام
تعلیم کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔
بعدازاں انہوں نے دارالمدینہ
کی تیارکردہ کتابیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دارالمدینہ قابل ستائش
کام کررہا ہے، ان کاموں کو سراہا جانا چاہیے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو
کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث
الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس
میں عرب علمائے کرام کے وفد کا دورہ
علمائے کرام
انبیا کے وارث ہیں، فرشتے علم والوں کی دوستی میں رغبت کرتے ہیں۔25 اپریل 2022ء
بروز پیر عرب سے تشریف لانے والےعلمائے کرام شیخ ڈاکٹر یاسر جبر (مصر)، شیخ قریب اللہ ناصر الکبری (نائیجیریا)، شیخ فاتح قریب اللہ الکبری (نائیجیریا) سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے دارالمدینہ کیمپس اور دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔
اس دورے میں علمائے کرام کو دارالمدینہ سے متعلق
تعارفی بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایجوکیشن
مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ٹریننگ اینڈ انسپکشن اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا
گیا۔
اس کے علاوہ
علمائے کرام کو ان ڈیپارٹمنٹس کے تعارف،
مقاصد تعلیمی، تربیتی اور نصاب تعلیم میں ان کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں
نے دارالمدینہ کے اچھے تعلیمی و تربیتی
نظام پر شعبہ دارالمدینہ کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ایجوکیشن انڈسٹری
میں دارالمدینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت مختلف کیمپسز میں افطار اجتماعات
کا سلسلہ
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم کے تحت25 اپریل 2022ء بروز پیر
گجرات، راولپنڈی، واہ کینٹ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے مختلف کیمپسز میں افطار اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔ان اجتماعات کا
آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
ان اجتماعات میں مبلغین دعوت
اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔مناجات اور دعا کا سلسلہ
رہا۔بعدازاں اسٹوڈنٹس اور ان کے سرپرستوں کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
طلبہ مستقبل کے معمارہیں، مخلص اور محنتی طلبہ نہ صرف اپنی قوم کا اثاثہ
ہیں بلکہ ایک اچھا اور ترقی یافتہ معاشرہ قائم کرنے میں اپنی قوم کی مدد بھی کرتے
ہیں۔دُنیاکے روشن مستقبل کا دارومدار ہونہار، مستقل مزاج، باکردار اور
اپنے وطن وقوم سے محبت رکھنے والے طلبہ پر ہے۔
اسی سلسلے میں
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد اطہر عطاری کا دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے میٹرک کے موجودہ اور پاس آؤٹ طلبہ کے ساتھ میٹ اپ کا سلسلہ
ہوا۔
اس موقع پر رُکن
ِشوری نے طلبہ کی معاشرے کا کارآمد فرد
بننے کے حوالے سے تربیت کی اورانہیں دعوت
اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دی نیز تربیتی اعتکاف میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
دارالمدینہ کے اعلی ٰ سطحی ذمہ داران کی عالمی مدنی مدکز فیضان مدینہ میں 5Sکے موضوع پر ٹریننگ
زندگی کے ہر شعبے
سے وابستہ افراد کی کارکردگی کو نکھارنے
کے لئے تربیت کی ضرورت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔تربیت کی بدولت افراد
کو ہمہ وقتی ذہنی اور جسمانی محنت و مشق کے لئے تیار کیا جاتاہے۔گزشتہ دنوں
شعبہ ٹریننگ اینڈ انسپکشن دارالمدینہ اور ٹریننگ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، دعوت ِاسلامی کے اشتراک سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 5Sکے موضوع پر دو روزہ
ٹریننگ کا انعقاد ہوا۔
اس ٹریننگ میں ڈائریکٹر ٹریننگ ریسرچ اینڈ
ڈیولپمنٹ فرید احمد عطاری نے دار المدینہ کے ذمہ داران کی تربیت کی جبکہ ہیڈ آف ٹریننگ اینڈ انسپکشن
دارالمدینہ مدنی خان نے ابتدا میں ٹریننگ کا تعارف کروایا، بعدازاں فرید احمد
عطاری نے ٹریننگ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کے لئے
صفائی ستھرائی، چیزوں کے پھیلاؤ سے بچنے، انہیں منظم کرنے، نظم و نسق بہتر
بنانے، کام کے معیار کو بہتر اور بروقت
بنانے کے لئے 5Sکی ٹریننگ بہت معاون
ہے۔
اس ٹریننگ میں
5Sکے پورے نظام سے متعلق آگاہی دی گئی اور اس بات کی بھی
وضاحت کی گئی کہ دارالمدینہ میں کس طرح 5Sکا اطلاق ہوگا۔امید
ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی دارالمدینہ کے تمام اسکولز میں اس کا نفاذ ممکن ہوسکے
گا تاکہ دارالمدینہ کے طلبہ بھی دنیا کے بہترین اسکولنگ سسٹم کے طلبہ کا مقابلہ
کرسکیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک
اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)
خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ
گزشتہ دنوں خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنےوالے صحافیوں کے ایک وفد نے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کراچی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر صحافیوں کو دارالمدینہ سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی اور انہیں ادارے کے مختلف شعبوں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ٹریننگ اینڈ انسپکشن اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔ساتھ ہی ان ڈیپارٹمنٹس کے تعارف اور مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں انہیں دارالمدینہ کے تعلیمی اورتربیتی نظام اور نصاب تعلیم سے متعلق بھی آگاہی دی گئی جس پر صحافیوں نے دارالمدینہ کے اچھےتعلیمی و تربیتی نظام پر خوشگوار حیرت اور خوشی کا اظہار کیا نیز تعلیمی شعبے میں دارالمدینہ کی کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر صحافیوں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
معروف ٹرینر اور Insight کے CEO یاسر عرفات کا دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا دورہ
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والی وطن ِعزیز کی نمایاں شخصیات کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔گزشتہ دنوں معروف ٹرینر، لائف کوچ اورInsight کے CEOیاسر عرفات نے
دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔
اس دورے میں
یاسرعرفات کو دارالمدینہ سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں ریسرچ
اینڈ ڈیولپمنٹ، ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ٹریننگ اینڈ انسپکشن اوردینیات
ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔ساتھ ہی ان ڈیپارٹمنٹس کے تعارف اور مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں انہیں دارالمدینہ کے تعلیمی اورتربیتی نظام اور نصاب تعلیم سے متعلق بھی آگاہی
دی گئی جس پر یاسر عرفات نے دارالمدینہ کے اچھےتعلیمی و تربیتی نظام پر شعبہ
دارالمدینہ کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ایجوکیشن انڈسٹری میں
دارالمدینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کمنٹ بک میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے لکھا کہ
دارالمدینہ نہ صرف اکیسویں صدی کے تقاضوں کو پورا کررہا ہےبلکہ اس کے ساتھ ہماری
نوجوان نسل کو اسلامک فریم ورک کے مطابق زندگی بسر کرنے کےلئے پلیٹ فارم بھی
فراہم کررہا ہے۔(رپورٹ:غلام
محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی
، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ فیصل آباد ریجن کے مختلف کیمپسز میں
آگاہی سیمینار ز اور داخلوں کا آغاز
نئے تعلیمی سال کے آغاز پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے
13مختلف شہروں میں اپنے نئے کیمپسز
کا آغازکرچکا ہے۔ان میں فیصل آباد ریجن کے شہر ساہیوال، سمندری، اوکاڑہ، پاک پتن
اورعارف والابھی شامل ہیں۔
ان کیمپسز میں
ان دنوں داخلے جاری ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، قرآنی ایجوکیشن اور بنیادی اسلامی
تعلیمات جیسی خصوصیات دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی نمایاں خوبیاں ہیں۔ اسی
طرح دینی ماحول میں معیاری تعلیم کے ذریعے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا
جاتا ہے بلکہ اخلاق اور کردار سنوارنے والی بہت سی سرگرمیاں دارالمدینہ کے نصاب میں شامل ہیں
اس کے علاوہ طلبہ
کو روزانہ ہی اسلامی اقدار سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے اُن کی کردار سازی کے لئے ہفتہ وار تربیہ تھیم پر بھی کامیابی
سےعمل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ
دنوں دارالمدینہ کے تحت مختلف شہروں میں awareness سیمینارز کا سلسلہ ہواجس میں لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے اراکین
حاجی فضیل رضاعطاری اور حاجی اسلم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران حاجی منیر عطاری، حاجی سرفراز عطاری، عبدالوہاب
عطاری نے اپنے بیانات کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت اور دارالمدینہ
کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔بعدازاں دارالمدینہ کے ذمہ داران نے دارالمدینہ کے نظام
تعلیم ،طریقہ تعلیم اور نصاب کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو آگاہی
دی ۔(رپورٹ:غلام محی الدین
ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)