دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن قاری محمد ایاز عطاری اور دارالمدینہ کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ میمن سوسائٹی ، حیدرآباد میں دارالمدینہ کے لئے حاصل کی گئی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوری ٰ نے وہاں موجود عملے اور تنظیمی ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہےجس کا ایک شعبہ دارالمدینہ ہے جہاں دینی و دنیاوی تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ دُنیا بھر میں ہزاروں بچے دارالمدینہ سے فیضیاب ہورہے ہیں، اس سال ہمارے درجنوں طلبہ نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کئے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود شخصیات کو اپنے بچے دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں داخل کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس دورے کے دوران دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے صوبائی نگران مدنی رضا عطاری نے دارالمدینہ کے پری پرائمری کیمپس 1 اور سٹی بوائز کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ کی کارکردگی نیز انتظامی امور کا جائزہ لیا اور کارکردگی میں نکھار پیداکرنے والے عوامل پر روشنی ڈالی۔

 صوبائی نگران نے عملے کی تربیت کی اور ان کی کارکردگی  کو سراہتے ہوئے تعلیمی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز بھی دیں۔ یاد رہے کہ دارالمدینہ سٹی بوائز کیمپس کے 100%طلبہ نے بورڈ کے امتحانات میںA1&Aگریڈز میں کامیابی حاصل کیں۔ بعدازاں صوبائی نگران دارالمدینہ مدنی رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی  کے تنظیمی ذمہ داران سے بھی ملاقات  کی اور مختلف تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)