دارالمدینہ بوائز ہائی
اسکول، مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد کے طلبہ
کے کلرکہار اور کھیوڑہ کےتعلیمی دورے
تعلیمی دورے طلبہ کی ذہنی
نشوونما، گروہی سرگرمیوں، دوستانہ تعلقات اور سماجی رویوں میں بہتری کا سبب ہیں۔یہ
تعلیمی دورے ایک طرف تو انہیں ذمہ دار شہری بننے کے لئے تیار کرتے ہیں تو دوسری
طرف طلبہ ان علاقوں کی روایات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔
دارالمدینہ بوائزہائی
اسکول ، مدینہ ٹاؤن ، فیصل آباد کے طلبہ نے گزشتہ روز مشہور تفریحی مقام ”کلر کہار“اور ’’کھیوڑہ ‘‘کے تعلیمی دورے کئے۔ کھیوڑہ ایک تاریخی
مقام ہے جہاں نمک کے وسیع ذخائر موجود ہیں
جس کی بنا پر اسے نمک کا شہر بھی کہاجاتا ہے۔
یہ مشہور کان صوبہ ٔپنجاب پاکستان کے تاریخی شہر
جہلم میں واقع ہے، اس کان کی تاریخ ہزاروں برس پرانی ہے،اس کان کے اندرموجود چند ایسی عمارتیں بھی واقع ہیں جنہیں دیکھ کر
عقل حیران رہ جاتی ہے۔
واضح رہے اس تعلیمی دورے
کے دوران طلبہ نہ صرف پاکستان کے ایک قیمتی اثاثے سے واقف ہوئے بلکہ ان کی معلومات
و مشاہدے میں بھی اضافہ ہوا۔