عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں دارالمدینہ
ہیڈ آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے درمیان گیارہویں شریف
اللہ
پاک کے محبوب بندوں سے محبت و عقیدت کا تعلق رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنابہت
بڑی سعادت ہے۔ان محبوب بندوں کی صحبت اختیار کرنا، ان کی خدمت کرنااور ان کی یاد میں
محافل منعقد کرنا یقیناً سعادت عظمیٰ ہے۔سلطانُ الاولیا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ نے مسلمانوں کو اپنے علم، عمل، مال اور اپنی
جان سے فائدہ پہنچایا ۔ آپ رحمۃُ اللہِ
علیہ
کی یاد میں عاشقان ِ رسول کی ایک کثیر تعداد گیارہویں شریف کی محافل کا انعقاد کرتی
ہے۔ جہاں آپ رحمۃُ
اللہِ علیہ
کا ذکر ِخیر کیا جاتا ہے اور آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی علمیت،
اخلاق و کردار ، جد و جہد اور خدمتِ خلق کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے ۔
عرس
ِغوث اعظم رحمۃُ
اللہِ علیہ
کے موقع پر دعوت ِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گیارہویں شریف کی
محفل منعقد ہوئی جس میں دارالمدینہ ہیڈ
آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے خصوصی
طورپر شرکت کی۔
اس پُروقار محفل میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس
ِ شوریٰ کے رُکن مولاناحاجی امین عطاری
نے اپنے بیان میں فرمایاکہ ہم اپنی زندگی سے حقیقی لطف نہیں اُٹھارہے۔ہم نے کتنی ہی
خوشیوں کو خود سےدُور رکھا ہوا ہے۔ ہم اپنی الجھنوں میں پریشان ہوکر اپنی زندگی کا
ایک حصہ ضائع کررہے ہیں۔جیسے موٹر سائیکل والا اس بات سے ناخوش ہے کہ اس کے پاس
کارموجود نہیں۔ہم بہتر سے بہتر کی خواہش میں اپنے پاس موجود نعمتوں کی قدر بھی نہیں
کرتے۔ہر انسان کو اپنے پاس موجود نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ہمیں پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سیرت سے
رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ ہمارے دین نے زندگی کے جو طریقے بتائے ہیں،ان کی مدد سے اپنی اصلاح کا سامان پیداکرنا
چاہیے۔
مزید حاجی
امین عطاری نےحضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃُ
اللہِ علیہ
کی ایک نصیحت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہرمسلمان پر ہر حال میں 3 باتیں لازِم ہیں
:شريعت کا حکم کہ اس پر عمل کرے ،شريعت کی منع کی ہوئی باتیں کہ اِن سے بچتا رہے
،تقدیر کہ اس پر ہمیشہ راضی رہے۔آپ نے ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں
خدمت ِ دین کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔وہ نیک اعمال جو جنت دلائیں گے،قبر کی گرمی سے
بچائیں گے، قیامت کی رسوائی سے بچائیں گے، ان نیک اعمال کو سیکھنا چاہیے۔
حاجی
امین عطاری نے دارالمدینہ کی طرف سے گھر درس مہم پر خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں
نگران فیضان اسلامک اسکول سسٹم مولانازبیر عطاری مدنی نے دینی محافل کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی
اور دعوت ِاسلامی کے ٹیلی تھون عطیات مہم
میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)