لوگوں کو دینی  تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی میمن سوسائٹی حیدر آباد میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کھولنے جارہی ہے جس کے سلسلے میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم حیدر آباد کے بی ایچ ایس کیمپس کے تمام پرنسپلز ،اساتذہ، حیدرآبادکے تمام ایڈمن اسٹاف، ریجن اسٹاف (کلسٹر ایڈمن، ایجوکیشن منیجر، دینیات منیجر، آئی ٹی منیجر اور ریجن آفس اسسٹنٹ) موجود تھے۔

مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ دارالمدینہ کے صوبائی ذمہ دار مدنی رضا عطاری نے تمام اسٹاف کو دارلمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی ایجوکیشن پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیانیز اساتذہ سے سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا۔

اس موقع پر دارالمدینہ کے ذمہ داران و اسٹاف کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جن میں میمن سوسائٹی نگران حاجی سہیل عطاری ، میمن سوسائٹی ورکنگ کمیٹی ممبرشہزاد عطاری اوربورڈ آف ڈائریکٹر عامر شامل تھے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)