دارالمدینہ بوائز ہائی
اسکول سیالکوٹ کے طلبہ کا ہرن مینارکا تعلیمی دورہ
تعلیمی دورے نہ صرف سیکھنے
کے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے
طلبہ کمرہ ٔ جماعت میں سکھائے گئے کام کا عملی مشاہدہ بھی کرسکتے ہیں۔
تعلیمی دوروں میں طلبہ نہ صرف سفر سے لطف اندوز
ہوتے ہیں بلکہ دنیا کو دیکھنے کے نئے طریقوں سے روشناس بھی ہو تے ہیں۔ بلاشبہ یہ دورے طلبہ کی تفہیم میں
اضافہ کرتے ہیں۔
دارالمدینہ بوائز ہائی
اسکول سیالکوٹ کے طلبہ نے گزشتہ روز ہرن مینار شیخوپورہ کا تعلیمی دورہ کیا۔تعلیمی
دورے سے قبل ٹیچرز اور طلبہ نے مشہور بزرگ بابا ملک شاہ ولی سرکار رحمۃ
اللہ علیہ
کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔
بعدازاں وہاں سے ہرن مینار
شیخوپورہ روانہ ہوئے۔طلبہ کو ہرن مینار کی مختصر تاریخ سے آگاہ کیا گیا۔ ہرن مینار
انسان اور جانور دوستی کا لازوال نمونہ
ہےجو ایک ہرن کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔
ہرن مینار ایک عظیم یادگار
اور مغلیہ فن تعمیر کا نادر شاہکار ہے۔طلبہ کو ہرن مینار کا تفصیلی دورہ کروانے کے
ساتھ ساتھ وہاں موجود ہرن بھی دکھائے گئے۔
مناسب وقت پر طلبہ کی ضیافت کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ طلبہ کے لئے نماز ظہر اور اور نماز عصر ادا
کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)