ماہ ِ رمضان
المبارک والدین کے لئے بچّوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہے۔رمضان المبارک کی
مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے رمضان
تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے۔
اس تربیہ ہوم ورک کو بچّوں کی ذہنی سطح اور
سیکھنے کی استعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئےنماز، قراٰنِ پاک، دُرودِ پاک، مدنی مذاکرہ،
دُعاؤں، نماز کے اذکار، اخلاق و آداب، بزرگان دین کے اعراس اور نیکیاں بڑھانے
والی دیگر باتوں سے مزین کیا گیا ہے۔
اس تربیہ ہوم ورک کے ذریعے بچوں میں مثبت
تبدیلیاں پیداہوں گی۔ان شاء اللہ عزوجل اس تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پربھی رکھا گیا ہے تاکہ
دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی
بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر: غیاث الدین عطاری)
ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کے لئے اطہر علی عطاری کی تربیتی نشست
سمجھدار انسان وہ ہے جو اپنی خوبیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اُن میں مزید بہتری
کی کوشش کرتارہے۔رُکنِ مرکزی مجلسِ شورٰی
حاجی محمد اطہر عطاری نے گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس
میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ
زندگی میں بہتری پیدا کرنے کے حوالے سے مفید مشورے دیئے۔
رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ سے وابستہ
ہر شخص کو مہربان اور بااخلاق ہونا چاہیے۔وہ جہاں بھی ہو، مسکراتا رہے تاکہ
اُس کے بارے میں اچھا تاثر قائم کیا جاسکے نیز ان دنوں دارالمدینہ میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ہمیں خود بھی والدین تک
پہنچنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے تاکہ اُمت محبوب ﷺ کا کوئی بھی نونہال دارالمدینہ
میں داخلے سے محروم نہ رہ جائے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف شعبہ جات کی سہ
ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مشورہ دیاکہ ذمہ
داران اپنی بہتری کے لئے مسلسل کوشاں رہیں، اپنا جذبہ ہمیشہ جوان رکھیں، اپنے
مقاصد کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔
مزید رُکنِ شورٰی نے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے
آپس میں مزید مشاورت کرنے کی ہدایات جاری کیں اور مستقبل کے اہداف بھی طے کئے۔اس میٹنگ میں قرآنی سرگرمیاں تیار
کرنے، رمضان المبارک میں مدنی عطیات جمع کرنے اور رزلٹ ڈے کو appreciation dayمنانے کی تاکید بھی کی گئی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ انٹر نیشنل
اسلامک اسکول سسٹم میں والدین اور
سرپرستوں کی آراء و تجاویز کا احترام کرتے ہوئے مختلف مواقع پر پیرنٹس مینجمنٹ میٹنگز
کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں لطیف آباد حیدرآباد میں پیرنٹس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں شعبے کی طرف
سے آنے والے پراجیکٹس اور سرگرمیوں سے
متعلق آگاہی فراہم کی گئی نیز والدین و
سرپرستوں کا فیڈبیک بھی لیا گیا تاکہ شعبے
میں مزید بہتری کے اقدامات کئے جاسکیں۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دُنیاوی ماحول میں دینی تعلیم فراہم کرنا
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا اہم وصف ہے۔ الحمدللہ عزوجل والدین دارالمدینہ کے نظام ِتعلیم کو پسند کرتے
ہیں اور اپنی اولاد کی پاکیزہ دینی ماحول میں تربیت کے خواہش مند ہیں۔
دعوت اسلامی کے ذمہ داران کے تعاون سے مختلف
شہروں میں دارالمدینہ کے نئے کیمپسز قائم ہورہے ہیں تاکہ نئی نسل کو معیاری دینی
اور دُنیاوی تعلیم فراہم کی جاسکے۔
گزشتہ دنوں شریعہ ایڈوائزر دارالمدینہ مولانا کفیل
عطاری مدنی اور نگرانِ پنجاب دارالمدینہ مولانا
زبیر عطاری مدنی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم ہونے والے دارالمدینہ کے نئے کیمپسز کا دورہ کیا اوران میں دستیاب
سہولتوں کا جائزہ لیا۔
اسٹاف کو بروقت کام مکمل کرنے کے لئے مفید مشورے
بھی دیئے۔ جن شہروں اور علاقوں میں دارالمدینہ کے نئے کیمپسز قائم کئے گئے ہیں اُن
میں بہاولپور،ملتان، پاک پتن، عارف والا، ساہیوال، اوکاڑہ، کنجا،لالہ موسی ، کھاریاں،
سمندری، اٹک، ڈیرہ غازی خان، ڈنگا، جاتلاں اورمیرپور (آزاد
کشمیر)شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مولانا
کفیل عطاری مدنی نے فیصل آباد، ملتان اور راوالپنڈی میں کلاس نہم دہم کے
طلبہ کی تربیت بھی فرمائی۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلا مک اسکول سسٹم کے کراچی
کیمپسز میں داخلوں کا سلسلہ جاری
جس طرح کسی بھی بیج کے فصل یا تناو ردرخت بننے
کے لئے مسلسل محنت و نگہبانی کرنی پڑتی ہے، اسی طرح بچے کومعاشرے کا کامیاب انسان
بنانے کے لئے مستقل مزاجی سےاچھے ماحو ل میں بہتر ین تعلیم و تربیت کی ضرورت رہتی
ہے۔
ابتدائی سالوں میں گھر کےاند راپنی شفقت او
رمحبت کے زیر ِسایہ زندگی گزارنے کی بنیادی تربیت کے بعد سمجھدارودیندار والدین
بچوں کے لئے ایک ایسے تعلیمی ادارے کی تلا ش کاعمل شروع کردیتے ہیں جہاں ان کے
بچے عملی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کے ساتھ بنیادی اسلامی شعائر کی صحیح تعلیم
حا صل کر کےایک کامیاب زندگی گزار نے کے قابل بنیں اور ملک و قوم کی تعمیروتر قی
میں بھی مثبت کردارادا کرسکیں۔
اسی سلسلے میں 5 مارچ 2022ء سے دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلا مک اسکول سسٹم کے کراچی کیمپسز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، آپ بھی اپنے بچوں
کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے دارالمدینہ کا انتخاب کیجیے۔(رپورٹ:محمد نبیل شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ، ویب
ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
تعلیمی اداروں میں وقتاً فوقتاً اساتذہ کی
کارکردگی کی جانچ اور تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کی تربیت کرناان اداروں کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور
اساتذہ نئی نسل کی تربیت مزید بہترانداز میں کرتے ہیں۔
الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں عملے کی
کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔گزشتہ
دنوں نگرانِ دارالمدینہ سندھ مدنی رضاعطاری نے بوائز ہائی اسکول، سرفراز کالونی
اور لطیف آباد کے کیمپسز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر مدنی رضا عطاری نے اساتذہ کی تربیت
کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈری اسکول کے طلبہ
عنقریب ہم سے رخصت ہورہے ہیں۔انہیں فرض علوم سکھانے اور بورڈ کے امتحان میں اُن کی
کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اساتذہ پرزور دیا کہ وہ
اپنی تدریس میں لیسن پلاننگ کو لازمی حصہ بنائیں۔تعلیمی جائزوں اور دیگر تعلیمی
سہولیات کا استعمال کریں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسزمیں
ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی
اللہ پاک نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان
میں سے ایک نعمت سواری ہے۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے ہم اس نعمت کا درست
استعمال کرسکتے ہیں۔یہ قوانین ہماری سہولت
اورحفاظت کےلئے بنائے گئے ہیں۔
ایک ذمہ دارشہری اور اچھے مسلمان کی حیثیت
سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سڑکوں پر پیارے آقا ﷺکی سنت مبارکہ ’’صبر‘‘ پر
عمل کر کے ثواب کے حقدار ٹھہریں اور امت ِمصطفی ﷺ کی بھلائی کی خاطر نظم و ضبط قائم کریں تاکہ ہمارا سفر آسان بن سکے۔
گزشتہ
دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے
تمام کیمپسزمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جس میں ٹریفک پولیس
کے اہلکاروں نے طلبہ کی تربیت بھی کی۔اس موقع پر طلبہ نے ٹریفک قوانین سے متعلق
اپنی پریزنٹیشنز (Presentations ) دیں اور پوسٹرزبنائے۔آخر میں طلبہ کی حوصلہ افزائی
کے لئے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے
مختلف کیمپسزمیں عرس امام جعفر صادق کا انعقاد
بزرگان ِ دین سے عقیدت اور محبت ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔والدین کو
چاہیئے کہ اپنے بچوں کے دِلوں میں بزرگان دین کی عقیدت پیدا کریں، ان کی سیرت سے آگاہ کریں، ان کا ادب سکھائیں اور
ان کی پیروی کا ذہن بنائیں۔
حضرت امام جعفر صادق رحمۃ
اللہ علیہ کا شمار بھی ایسے ہی بزرگوں میں ہوتا ہے۔آپ رحمۃاللہ علیہ کی عبادت اور ریاضت مثالی تھی۔الحمد
للہ عزوجل گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم کے مختلف کیمپسزمیں حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ عرس منایا گیا جس میں طلبہ نے تلاوتِ قراٰن ِپاک اور نعت
شریف کے علاوہ آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں
پر روشنی ڈالی۔آخر میں نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔(رپورٹ:محمد امین
حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی میں عرسِ امام جعفر
صادق کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع
حضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ ظاہری اور باطنی علوم کے جامع تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ حضرت امام حسین رضی اللہ
عنہ کی اولاد
میں سے ہیں اور ان کے پڑپوتے تھے۔آپ
رحمۃ اللہ علیہ بہت اہتمام سے اللہ پاک کی عبادت کرتے تھے
لہٰذاہمیں بھی آپ کی سیرت پر عمل کرناچاہیے۔
دنیا بھر کے مسلمان رجب
المرجب کی 15تاریخ کو خصوصیت کے ساتھ حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کاعرس مناتے ہیں۔اسی سلسلے میں17
فروری 2022ء بروز جمعرات اُن کے ایصالِ ثواب کے لئے دارالمدینہ ہیڈ آفس
کراچی میں رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور بیان کے اختتام پر خصوصی دعا کروائی نیز کھیر
پوری کی نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔بعدازاں رکن ِ شوری نے دارالمدینہ ہیڈآفس کا دورہ کرتے
ہوئے اپنے تاثرات دیئے۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ
آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
جس طرح کسی بھی بیج کے فصل یا تناو ردرخت بننے
کے لئے مسلسل محنت و نگہبانی کرنی پڑتی ہے، اسی طرح بچے کومعاشرے کاکامیاب انسان
بنانے کے لئے مستقل مزاجی سےاچھے ماحو ل میں بہتر ین تعلیم و تربیت کی ضرورت رہتی
ہے۔
ابتدائی
سالو ں میں گھر کےاند راپنی شفقت او رمحبت کے زیر ِسایہ زندگی گزارنے کی بنیادی
تربیت کے بعد سمجھدارودیندار والدین بچوں کے لئے ایک ایسے تعلیمی ادارے کی تلا ش کاعمل
شرو ع کردیتے ہیں جہا ں ان کے بچے عملی دنیا دمیں قدم رکھنے کی تیاری کے ساتھ بنیادی
اسلامی شعائر کی صحیح تعلیم حا صل کر کےایک کامیاب زندگی گزار نےکے قابل بنیں او
رملک و قوم کی تعمیروتر قی میں بھی مثبت کردا رادا کرسکیں۔
اس سلسلے میں دارالمدینہ انٹرنیشن اسلا مک اسکول
سسٹم معاشرے کے لئے با مقصداو رکارآ مدافراد تیارکرنے کے لئے کوشاں ہے۔آپ بھی اپنے
بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے دارالمدینہ کاانتخاب کیجیے۔(رپورٹ:محمد نبیل شیخ میڈیا کوآرڈینیٹر
دارالمدینہ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کے اہم
ذمہ داران کے لئے فیضانِ فاروقِ اعظم مسجد میں تربیت کا اہتمام
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں تربیتی
سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔پچھلے دنوں دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کے اہم ذمہ داران کے لئےفیضان فاروق اعظم مسجد الہلال سو
سائٹی کراچی میں ایک دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن ِپاک سے ہوا
جبکہ نعت ِ رسول ِ مقبول ﷺپڑھ کر نبیٔ
کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیاگیا۔ اس تربیتی سیشن میں فرض علوم کی
اہمیت بیان کرتے ہوئے وضو ،غسل اور نمازکے مسائل سکھائے گئے۔
کسی بھی تعلیمی ادارے میں assessment اور evaluation کا اچھا نظام اس ادارے کومزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں بھی فرسٹ
ٹرم(First term)اور فائنل ٹرم (Final
term)اسسمنٹس کا اہتمام کیا جاتا
ہے۔
8دسمبر 2021ء
بروز بدھ سےدارالمدینہ کے سندھ(کراچی، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوآدم،
لاڑکانہ اورشهدادپور)کیمپسز میں
فرسٹ ٹرم کے امتحانات کا آغاز ہوچکا ہےجن
کا سلسلہ 21 دسمبر2021بروز منگل تک جاری رہے گا۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)