اِسلامی
تاریخ میں بے شمار ایسی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے اپنے اوصاف اورمساعی جمیلہ کی
بدولت دین اسلام کی ایسی خدمت کی کہ آج
بھی ان کے نقوش واضح طور پر محسوس کئے جاسکتے ہیں۔ امام اہل سنت ،اعلی ٰ حضرت امام
احمد رضا خان رحمۃ
اللہ علیہ
بھی ایسی ہی ایک شخصیت ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی تحریر،
تقریر اور کردار کے ذریعے ملت کی رہنمائی کی اور مشرق و مغرب کواپنا گرویدہ بنایا۔
22ستمبر 2022ءبروزجمعرات دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم میں عرس اعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے
موقع پریوم رضا منایا گیا۔ اس موقع پر کیمپس کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔یوم رضا کی
مناسبت سے انٹرکیمپس میں مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے۔ان میں طلبہ کے درمیان حسن ِ
قرأت ، نعت رسول
ﷺ، بیان اور معلومات اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے مقابلے ہوئے۔ ان بیانات میں طلبہ نے اعلی
ٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
اساتذہ کرام نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے
کی تلقین کی۔ بعدازاں کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)