رُکنِ شورٰی
اور نگران شعبہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سسٹم حاجی محمداطہر عطاری
نے گزشتہ دنوں ایک تربیتی نشست میں دارالمدینہ پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹرز، ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹس اور پرنسپل صاحبان کی تربیت فرمائی۔
دورانِ تربیت رکن شوریٰ کا کہنا تھاکہ اپنے
کاموں کے حوالے سے محتاط رہیں۔ہر پرنسپل کو چاہیے کہ وہ چار باتوں پر ضرور عمل
کریں 1)اپنے طالب علموں کی مزید بہتری کے لئے کوشاں رہیں 2)سرپرستوں
کو ہر معاملے میں مطمئن کریں 3)اپنے مسائل کا حل خود تلاش کریں اور 4)اپنے کیمپس کو ہر لحاظ سے مستحکم بنائیں۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو مطالعےکی ترغیب
دیتے ہوئے بالخصوص دو کتابوں ’’حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ
اللہ علیہ کی 425 حکایات‘‘ اور ’’فیضان
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ‘‘ پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)