دعوت اسلامی نے ترقی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے بعد دار المدینہ کالج (بوائز) کا بھی آغازکردیا ہے جس کی پہلی برانچ زینب مسجد، محمدیہ کالونی، سوساں روڈ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم کی گئی ہے۔

دار المدینہ کالج فیصل آباد میں 1st Year (Session 2022-23)میں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔

دار المدینہ کالج اپنے اسٹوڈنٹس کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسا ماحول فراہم کرے گا جو اسٹوڈنٹس کے ذہنوں کو اسلامی اقدار کے ساتھ عصری تعلیم میں سبقت لے جانے کے قابل بنائے۔

واضح رہے یکم ستمبر 2022ء سے دارالمدینہ بوائز کالج اورینٹیشن جبکہ 3 ستمبر 2022ء سے کلاسز کا آغاز ہو گا۔