تین عشروں سے زائد عرصے میں متعدد اعلی ٰ سرکاری اور نجی  عہدوں پراپنی خدمات سرانجام دینے والے پاکستان کے معروف ماہر تعلیم محمد اقبال الرحمٰن نے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے اراکینِ مجلس اور چیف آپریٹنگ آفیسر سے ملاقات کی جبکہ اراکینِ مجلس نے اُنہیں دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دی اورہیڈ آفس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔

مزید اراکینِ مجلس نے انہیں 3 براعظموں، 7ممالک اور 59شہروں پر پھیلے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے وسیع اور منظم نیٹ ورک کی خصوصیات بتائیں اور دارالمدینہ کے نصاب نیز نظام تعلیم کی خصوصیات سے آگاہ کیا ۔

علاوہ ازیں محمد اقبال الرحمٰن  نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ دارالمدینہ کی کارکردگی نہایت متاثر کن ہے۔ یہاں مکمل سسٹم موجود ہے جو ایک تعلیمی نظام کے لئے ضروری ہے۔ادارے کے تمام شعبہ جات ماہر اور پیشہ ور افراد کی زیر نگرانی اپنا کام کررہے ہیں۔ ریسرچ، ٹریننگ اور دینیات کے شعبے بہتر انداز میں اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)