دارالمدینہ بوائز ہائی
اسکول، مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد کے طلبہ
کے کلرکہار اور کھیوڑہ کےتعلیمی دورے

تعلیمی دورے طلبہ کی ذہنی
نشوونما، گروہی سرگرمیوں، دوستانہ تعلقات اور سماجی رویوں میں بہتری کا سبب ہیں۔یہ
تعلیمی دورے ایک طرف تو انہیں ذمہ دار شہری بننے کے لئے تیار کرتے ہیں تو دوسری
طرف طلبہ ان علاقوں کی روایات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔
دارالمدینہ بوائزہائی
اسکول ، مدینہ ٹاؤن ، فیصل آباد کے طلبہ نے گزشتہ روز مشہور تفریحی مقام ”کلر کہار“اور ’’کھیوڑہ ‘‘کے تعلیمی دورے کئے۔ کھیوڑہ ایک تاریخی
مقام ہے جہاں نمک کے وسیع ذخائر موجود ہیں
جس کی بنا پر اسے نمک کا شہر بھی کہاجاتا ہے۔
یہ مشہور کان صوبہ ٔپنجاب پاکستان کے تاریخی شہر
جہلم میں واقع ہے، اس کان کی تاریخ ہزاروں برس پرانی ہے،اس کان کے اندرموجود چند ایسی عمارتیں بھی واقع ہیں جنہیں دیکھ کر
عقل حیران رہ جاتی ہے۔
واضح رہے اس تعلیمی دورے
کے دوران طلبہ نہ صرف پاکستان کے ایک قیمتی اثاثے سے واقف ہوئے بلکہ ان کی معلومات
و مشاہدے میں بھی اضافہ ہوا۔
میمن سوسائٹی حیدر آباد میں
نئے دارالمدینہ کھلنے کے سلسلے میں مدنی مشورہ

لوگوں کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
میمن سوسائٹی حیدر آباد میں دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کھولنے جارہی ہے جس کے سلسلے میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم حیدر آباد کے بی ایچ ایس کیمپس
کے تمام پرنسپلز ،اساتذہ، حیدرآبادکے تمام ایڈمن اسٹاف، ریجن اسٹاف (کلسٹر ایڈمن، ایجوکیشن منیجر، دینیات منیجر،
آئی ٹی منیجر اور ریجن آفس اسسٹنٹ) موجود تھے۔
مدنی مشورے کا آغاز
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا
جبکہ دارالمدینہ کے صوبائی ذمہ دار مدنی رضا عطاری نے تمام اسٹاف کو دارلمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کی ایجوکیشن پالیسی کے
حوالے سے آگاہ کیانیز اساتذہ سے سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا۔
اس موقع پر دارالمدینہ کے
ذمہ داران و اسٹاف کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جن میں میمن سوسائٹی نگران
حاجی سہیل عطاری ، میمن سوسائٹی ورکنگ کمیٹی
ممبرشہزاد عطاری اوربورڈ آف ڈائریکٹر عامر شامل تھے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری
محمد ایاز عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں دارالمدینہ
ہیڈ آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے درمیان گیارہویں شریف

اللہ
پاک کے محبوب بندوں سے محبت و عقیدت کا تعلق رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنابہت
بڑی سعادت ہے۔ان محبوب بندوں کی صحبت اختیار کرنا، ان کی خدمت کرنااور ان کی یاد میں
محافل منعقد کرنا یقیناً سعادت عظمیٰ ہے۔سلطانُ الاولیا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ نے مسلمانوں کو اپنے علم، عمل، مال اور اپنی
جان سے فائدہ پہنچایا ۔ آپ رحمۃُ اللہِ
علیہ
کی یاد میں عاشقان ِ رسول کی ایک کثیر تعداد گیارہویں شریف کی محافل کا انعقاد کرتی
ہے۔ جہاں آپ رحمۃُ
اللہِ علیہ
کا ذکر ِخیر کیا جاتا ہے اور آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی علمیت،
اخلاق و کردار ، جد و جہد اور خدمتِ خلق کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے ۔
عرس
ِغوث اعظم رحمۃُ
اللہِ علیہ
کے موقع پر دعوت ِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گیارہویں شریف کی
محفل منعقد ہوئی جس میں دارالمدینہ ہیڈ
آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے خصوصی
طورپر شرکت کی۔
اس پُروقار محفل میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس
ِ شوریٰ کے رُکن مولاناحاجی امین عطاری
نے اپنے بیان میں فرمایاکہ ہم اپنی زندگی سے حقیقی لطف نہیں اُٹھارہے۔ہم نے کتنی ہی
خوشیوں کو خود سےدُور رکھا ہوا ہے۔ ہم اپنی الجھنوں میں پریشان ہوکر اپنی زندگی کا
ایک حصہ ضائع کررہے ہیں۔جیسے موٹر سائیکل والا اس بات سے ناخوش ہے کہ اس کے پاس
کارموجود نہیں۔ہم بہتر سے بہتر کی خواہش میں اپنے پاس موجود نعمتوں کی قدر بھی نہیں
کرتے۔ہر انسان کو اپنے پاس موجود نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ہمیں پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سیرت سے
رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ ہمارے دین نے زندگی کے جو طریقے بتائے ہیں،ان کی مدد سے اپنی اصلاح کا سامان پیداکرنا
چاہیے۔
مزید حاجی
امین عطاری نےحضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃُ
اللہِ علیہ
کی ایک نصیحت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہرمسلمان پر ہر حال میں 3 باتیں لازِم ہیں
:شريعت کا حکم کہ اس پر عمل کرے ،شريعت کی منع کی ہوئی باتیں کہ اِن سے بچتا رہے
،تقدیر کہ اس پر ہمیشہ راضی رہے۔آپ نے ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں
خدمت ِ دین کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔وہ نیک اعمال جو جنت دلائیں گے،قبر کی گرمی سے
بچائیں گے، قیامت کی رسوائی سے بچائیں گے، ان نیک اعمال کو سیکھنا چاہیے۔
حاجی
امین عطاری نے دارالمدینہ کی طرف سے گھر درس مہم پر خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں
نگران فیضان اسلامک اسکول سسٹم مولانازبیر عطاری مدنی نے دینی محافل کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی
اور دعوت ِاسلامی کے ٹیلی تھون عطیات مہم
میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)

5
نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کی جانب سے کراچی سٹی شعبہ دارُالمدینہ ہیڈ آفس اسٹاف
کے سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
پرنسپل،اساتذہ اور دیگر مدنی عملے
نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو ترغیب
دینے کے بارے میں ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
تعلیم کے تحت تعلیمی اداروں سے وابستہ اسلامی بہنوں میں محفل میلاد شریف کا سلسلہ
 - Copy.jpeg)
تعلیمی
اداروں سے وابستہ اسلامی بہنوں میں بذریعہ زوم محفل میلاد شریف کا سلسلہ ہوا، جس میں
تعلیمی اداروں کی سربراہان،پرنسپلز ، ٹیچر ز اور طالبات شامل تھیں۔ محفل میلاد شریف
میں رکن شوری اور نگر ان مجلس دارالمد ینہ حاجی اطہر علی عطاری نے اپنے بیان میں
ارشاد فرمایا کہ آپ ﷺ کی ولادت کے وقت لوگ اخلاقی برائیوں میں مبتلا تھے ، وہ اپنی
بیٹیوں کوزندہ در گور کرتے تھے ، پھر جب اسلام آیا تو سب انسان رحمت کے سائے میں
آگئے۔ آپ ﷺ نے عورتوں کو عزت و عظمت عطا فرمائی، انہیں بے شمار حقوق عطا فرمائے۔
رکن شوری نے بیٹیوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئےکہا کہ آپ ﷺ نے بھی بیٹیوں کی عزت فرمائی
ہے ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جب آتیں تو آپ ﷺ کھڑے ہو جاتے ۔ رکن شوری نے عورتوں
کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ عورت ماں ، بیوی ، بیٹی خالہ، نانی، دادی، پھوپھو،
نواسی ، پوتی الغرض ہر روپ میں وہ عظیم ہے ۔ رکن شوری نے خواتین کو یاد دلایا کہ
آنے والی نسل کی پہلی تربیت گاہ ماں کی گود ہے، آپ اپنی عظمت اور اپنے منصب کو
پہچانیں ، ایسے لوگوں کی باتوں میں آکر کھلونا نہ بنیں ، جو آپ کو بے حیا بنائیں،
بے حیائی کے راستے پر چلنے سے آپ کی قدر کم ہورہی ہے ، دوسری طرف سوشل میڈ یا پر
آپ کی عزت، پاکیزگی اور خاندانی شرافت کا قتل عام ہو رہا ہے ۔ یادرکھیے ، ہمیں سب
کچھ اللہ نے عطا کیا ہے ، جب سب کچھ اللہ کا ہے تو مرضی بھی اسی کی ہونی چاہیے۔ وہی
بہتر جانتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔رکن شوری نے مکتبۃ المدینہ کی شائع کر وہ
کتب ”شان خاتون جنت ، فیضان عائشہ صدیقہ اور فیضان بی بی مریم “وغیرہ پڑھنے
کی خصوصی ترغیب دلائی۔ انھوں نے کہا کہ یہ پڑھنے لکھنے اور سمجھنے کے دن ہیں ، آخر
میں انہوں نے پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے ، ماں باپ کا ادب کرنے ، شوہر سےحسن
سلوک کرنے ، بہن بھائیوں ، رحم کے رشتوں اور اپنے استاد کا احترام کرنے ، روزانہ
کم از کم ۱۲منٹ قرآن کی تلاوت ، ترجمہ و تفسیر
کرنے ، دوستیاں اور سہیلیاں صرف ماں باپ کی اجازت سے کرنے ،کسی بھی شخص کے ساتھ
تنہائی اختیار نہ کرنے ، سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنے، اپنی صحت کا خوب خیال
رکھنے ،اپنی ذات میں نظم و ضبط پیدا کرنے ، گھر گرستی کی طرف توجہ دینے ، حصول علم
دین پر توجہ دینے ، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کو اختیار کرنے ، ہفتہ وار اجتماعات
میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے تحت مختلف شارٹ کورسز کرنے اور باپردہ رہنے کی
بھی تلقین کی۔ (رپورٹ:
غلام محی الدین ترک ، اردو کانٹینٹ رائٹر ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں میلاد
اجتماع

محافل ِ میلاد میں اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔میلاد منانے
والوں سے سرکار ﷺ خُوش ہوتے ہیں۔
دارالمدینہ ہیڈ آفس کے اسلامی بھائیوں، دارالمدینہ
بوائز ہائی اسکول کے طلبہ، ٹیچرز اور ان کے سرپرستوں کا اجتماع ِ میلاد دعوت ِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوا۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت ِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ دارالمدینہ کے مختلف کیمپسزکے طلبہ نے نبی کریم ﷺکی
بارگاہ میں نعتوں کے نذرانے پیش کئے اور اردو و انگریزی میں سنتوں بھرے بیانات کئے۔
اس موقع پرطلبہ نے جشن ِ ولادت
سے متعلق مختلف چارٹس بھی ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے۔اس کے بعد
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ شعبہ دارالمدینہ حاجی
محمد اطہر عطاری نے اپنے سنتوں بھرے بیان میں بتایا کہ آپ ﷺسے محبت کاتقاضاہے کہ ہماری کوئی
نمازقضا نہیں ہونی چاہیے۔
ان دنوں دارالمدینہ نے خصوصی طور پر درودپاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ہے۔اب تک دارالمدینہ کے
طلبہ اوراسٹاف کم و بیش 50کروڑ درود پاک پڑھ چکے ہیں۔
مزید رکنِ شوریٰ کا کہنا
تھا یہ عزم کیجیے کہ درودپاک نہ صرف ربیع الاول میں بلکہ زندگی کی آخری سانس تک پڑھتے رہنا ہے۔
رکن شوری نے طلبہ کوتربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے اُنہیں پانچوں وقت باجماعت مسجدمیں نمازاداکرنے، ماں، باپ، استاد ، مرشدِ کریم، بہن بھائیوں، پڑوسیوں اوررشتے داروں کا احترام کرنے، روزانہ تلاوت قراٰن کرنے، پڑھائی پر بھرپور توجہ دینے، صحت کاخیال رکھنے اور نظم وضبط پیدا کرنے کی تاکید کی۔اسی طرح رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے جڑے رہنے اور مدنی قافلوں کا مسافر بننے کی ترغیب بھی دلائی۔
شرعی ایڈوائز ر دارالمدینہ مولانا کفیل رضا عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ محبت نبی کریم ﷺ سے ہونی چاہیے۔ذکرِ رسول اور دُرود و سلام کی محفلیں سجانےسے ہمارا گھر بھی روشن ہوگا نیز ہمارا اور ہمارے بچّوں کا مستقبل (دُنیا وآخرت) بھی روشن ہوگا۔
مولانا کفیل رضا عطاری
مدنی نے نماز کی پابندی اوروالدین کی اطاعت پر طلبہ کی ذہن سازی کی۔اس موقع پر اجتماع میں والدین کی ایک تعدادبھی موجودتھی۔آخر میں تلاوت، نعت اور بیانات کے مقابلوں میں ریجن سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم
کئے گئے۔(رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
معروف ماہر ِتعلیم محمد
اقبال الرحمٰن کا دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ

تین عشروں سے زائد عرصے میں
متعدد اعلی ٰ سرکاری اور نجی عہدوں پراپنی
خدمات سرانجام دینے والے پاکستان کے معروف ماہر تعلیم محمد اقبال الرحمٰن نے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے اراکینِ
مجلس اور چیف آپریٹنگ آفیسر سے ملاقات کی جبکہ اراکینِ مجلس نے اُنہیں دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دی اورہیڈ
آفس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔
مزید اراکینِ مجلس نے انہیں
3 براعظموں، 7ممالک اور 59شہروں پر پھیلے دارالمدینہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم کے
وسیع اور منظم نیٹ ورک کی خصوصیات بتائیں اور دارالمدینہ کے نصاب نیز نظام تعلیم کی
خصوصیات سے آگاہ کیا ۔
دارالمدینہ ایجوکیشن سسٹم
کے ہیڈ آفس میں یوم رضا کے موقع پر حاجی محمد امین عطاری کا سنتوں بھرا بیان
.jpeg)
دارالمدینہ ایجوکیشن سسٹم
کے ہیڈ آفس میں عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ
کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ
شوریٰ نے دورانِ بیان روزانہ ایک مخصوص تعداد میں دُرود شریف پڑھنے کی ترغیب دلائی
اورکہا کہ دُرود شریف پڑھنے سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔
رکنِ شوریٰ نے اعلی ٰ
حضرت رحمۃاللہ علیہ کی سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بدنگاہی سے بچنے کی تلقین کی کہ بدنگاہی سے حافظہ کمزور ہوجاتا
ہے۔
رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی
کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت
دُنیا بھر میں بُرائیاں عام ہورہی ہیں، ان برائیوں کو روکنے کے لئے دعوتِ اسلامی اپنے حصے کا کام کررہی ہے۔
دعوتِ اسلامی کڈز مدنی چینل،
سوشل میڈیا، مدنی چینل اور دیگر اپنے دینی
کاموں کے ذریعے ان برائیوں کے آگے بند باندھ رہی ہے۔اسی طرح رکنِ شوریٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنا چاہیئے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں جیسے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکروں سمیت دیگر دینی کاموں میں شریک
ہونا چاہیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک،
اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک
رائٹر:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
اِسلامی
تاریخ میں بے شمار ایسی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے اپنے اوصاف اورمساعی جمیلہ کی
بدولت دین اسلام کی ایسی خدمت کی کہ آج
بھی ان کے نقوش واضح طور پر محسوس کئے جاسکتے ہیں۔ امام اہل سنت ،اعلی ٰ حضرت امام
احمد رضا خان رحمۃ
اللہ علیہ
بھی ایسی ہی ایک شخصیت ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی تحریر،
تقریر اور کردار کے ذریعے ملت کی رہنمائی کی اور مشرق و مغرب کواپنا گرویدہ بنایا۔
22ستمبر 2022ءبروزجمعرات دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم میں عرس اعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے
موقع پریوم رضا منایا گیا۔ اس موقع پر کیمپس کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔یوم رضا کی
مناسبت سے انٹرکیمپس میں مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے۔ان میں طلبہ کے درمیان حسن ِ
قرأت ، نعت رسول
ﷺ، بیان اور معلومات اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے مقابلے ہوئے۔ ان بیانات میں طلبہ نے اعلی
ٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کی سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
اساتذہ کرام نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے
کی تلقین کی۔ بعدازاں کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں Orientation Dayاورتدریسی سرگرمیوں کا آغاز

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے سندھ بھر کے کیمپسز
میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2022ء سے ہواجس پر Orientation Day کا انعقاد کیا گیا جب کہ باقاعدہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز 2اگست
2022ءسے ہوا۔
اس Orientation Dayمیں
والدین نےاسکول کے مختلف حصوں، کلاسز، کمپیوٹر لیب، سائنس لیب اورمونٹیسوری
سیکشن کا دورہ کیا نیز اسکول میں فراہم کی
جانے والی تدریسی سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی اور اپنی تجاویز بھی دیں۔
علاوہ ازیں پنجاب بھر کے کیمپسز میں موسم ِ گرما کی تعطیلات کے
بعد تدریسی سرگرمیاں بھی یکم اگست سے شروع
ہوئیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین
ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کی جانب سے
فیصل آباد میں ”دار المدینہ کالج“
کا بھی آغاز کردیا گیا

دعوت اسلامی نے ترقی کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے
ہوئے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے بعد دار المدینہ کالج (بوائز) کا
بھی آغازکردیا ہے جس کی پہلی برانچ زینب مسجد، محمدیہ کالونی، سوساں روڈ، مدینہ
ٹاؤن فیصل آباد میں قائم کی گئی ہے۔
دار المدینہ کالج فیصل آباد میں 1st Year (Session 2022-23)میں داخلے کا آغاز ہوچکا ہے۔
دار المدینہ کالج اپنے اسٹوڈنٹس کو اعلی تعلیم
کے ساتھ ساتھ ایسا ماحول فراہم کرے گا جو اسٹوڈنٹس کے ذہنوں کو اسلامی اقدار کے
ساتھ عصری تعلیم میں سبقت لے جانے کے قابل بنائے۔
واضح رہے یکم ستمبر 2022ء سے دارالمدینہ بوائز کالج
اورینٹیشن جبکہ 3 ستمبر 2022ء
سے کلاسز کا آغاز ہو گا۔
دارالمدینہ ایجوکیشن سسٹم کے تین روزہ تربیتی
اجتماع میں نگران شوری و اراکینِ شوریٰ کے بیانات

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں دارالمدینہ ایجوکیشن سسٹم سے وابستہ اداروں دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم، فیضان اسلامک اسکول سسٹم، دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس
اور دارالمدینہ بوائز کالج کا 3 دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور اراکین ِ شوریٰ حاجی محمد اطہر
عطاری، حاجی محمدامین عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں
بھرے بیانات کئے نیز دارالمدینہ کے ذمہ داران کی ذو الحجۃ الحرام
میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں بھی حاضری ہوئی جہاں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے مختلف
سوالات کئے۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ شوری مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے تربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے
کہا کہ اخلاق لوگوں کو قریب کرتے ہیں، بااخلاق وہ ہے جو ہر جگہ بااخلاق ہے، لوگ
آپ کے ڈر سے آپ کی عزت نہ کریں بلکہ آپ کے اخلاق کی وجہ سے کریں۔
نگرانِ شوریٰ نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم
وہ ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کے چہرے پر
مسکراہٹ آجائے یا جنہیں دیکھ کر لوگوں کی مسکراہٹ دور ہوجائے۔مزید اُن کا کہنا
تھا کہ غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے، جب غلطی ہوجائے تو معافی مانگ لینی چاہیے، یہ نہ
ہو کہ ہمیشہ چھوٹے ہی معافی مانگیں، بڑوں کو بھی معافی مانگنی چاہیے۔
رکن شوری و نگرانِ مجلس دارالمدینہ حاجی محمد اطہر
عطاری نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ اچھےاستاد، پرنسپل اور ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ
کی اولین ترجیح نظافت و نفاست ہونی چاہیے۔اللہ پاک کی رضا کے
لئے اپنی شخصیت کو جاذبِ نظر اورصفائی ستھرائی کو اپنا شعار بنائیے۔رکن شوری ٰکا
کہنا تھا کہ دورانِ تدریس طلبہ کا نام لے
کر مخاطب کرنے سے طلبہ کی توجہ اور دل چسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بچوں کو بات کرنےکا
موقع دیجیئے، ان کے ساتھ ہمدردی بھی کیجیئے۔اس دوران انہوں نے مکتبۃ المدینہ کی
شائع کردہ کُتُب ”تمہید الایمان“، ”پردے کے بارے میں سوال جواب“ اور
”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب“ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوری حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو ہمیشہ اچھا سوچنا چاہیئے۔طلبہ کی شخصیت
سازی کے لئے سب سے پہلے اپنا انداز بہتر بنانے کی کوشش کیجیئے۔اپنی صلاحیتوں کا
بہترین استعمال کیجیئے۔ہر استاد یہ سوچے کہ میں قوم کو اچھے افراد تیار کرکے دے
رہا ہوں۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے تربیت
کرتے ہوئے کہا کہ دارالمدینہ کا اصل مقصد تربیت ہے۔انہوں نے تبلیغ دین اور نیکی کی
دعوت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے فرمایا:آج کل معاشرے کے ہر طبقے کے افراد میں
اخلاقی کمزوریاں پیدا ہوچکی ہیں جن کمزوریوں کو نیکی کی دعوت کے ذریعے دور کیا
جاسکتا ہے۔