دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، حیدرآباد کے
طلبہ کا ،رانی کوٹ ، حیدرآباد کا تعلیمی دورہ
اسکول کے تعلیمی دوروں کے فائدے زندگی بھر رہتے
ہیں ۔یہ تعلیمی دورے ثقافتی تفہیم، نئی دل چسپیوں میں اضافے اورسفر کی تحریک کے
ساتھ ساتھ اعتماد اور آزادی کی فضا بھی پیدا
کرتے ہیں۔بعض مقامات دیکھنے سے نصابی اسباق کی تفہیم اور علم میں اضافہ ہوتا ہے
اور طلبہ انہیں بہتر طریقے سے یاد رکھنے اور سمجھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔
قلعہ رانی کوٹ جسے سندھ کی دیوار کے نام سے بھی
جانا جاتا ہے،یہ جامشورو کے علاقے کیرتھر میں واقع ہے ۔ یہ قلعہ تاریخ و ثقافت کا
منفرد شاہکار ہے اور وادی سندھ کی تہذیب
کا حصہ بھی ہے۔یہ جگہ سیر و سیاحت کے لئے بھی ایک پرسکون مقام ہے۔ یہاں قلعہ میں سے بہتی ہوئی ندی میں قدرتی
چشموں کا پانی مستقل بہتا رہتا ہے۔ رانی کوٹ میں اس پانی سے وادیاں سرسبز اور سحر
انگیز نظر آتی ہیں۔
دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول،سٹی کیمپس ، حیدرآباد کے طلبہ نے رانی کوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر طلبہ کو رانی
کوٹ کی مختصر تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس تعلیمی دورے سے طلبہ نے مفید
معلومات بھی حاصل کیں۔ (رپورٹ
: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی) / ویب ڈیسک
رائٹر: محمد مصطفیٰ انیس)