بچپن اور اسکول کی بامقصد زندگی کامیابی کی راہ ہموارکرتی ہے۔ بچوں کی تربیت اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے ایک اچھے اور معیاری اسکول کا انتخاب  کرنا والدین کی اہم ذمے داری ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم دینی ماحول میں معیاری تعلیم کے ذریعے طلبہ کی ذہنی،جسمانی اورعلمی صلاحیتوں میں اضافہ کرتاہے ۔دارالمدینہ کے تعلیم یافتہ اساتذہ طلبہ کو معاشرے کا اچھا فرد بنانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔

اور اب خوش خبری ! سندھ میں بسنے والے والدین کے لئے ...... دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے سندھ ریجن میں بھی 22فروری 2023ء سے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں دارالمدینہ مجلس کی جانب سے کیمپسز کو داخلوں کے عمل کو مؤثر بنانے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔مجلس دارالمدینہ نے کئی نئے کیمپسز بھی قائم کئے ہیں جہاں رواں تعلیمی سال میں داخلے دیئے جائیں گے ان میں پی ای سی ایچ ایس کیمپس،گلشن کیمپس ۲،فیڈرل بی ایریا کیمپس اور گزری کیمپس شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیےدارالمدینہ کی ویب سائٹ www.darulmadinah.net دیکھی جاسکتی ہے یا اس ای میل ایڈریس info@darulmadinah.net پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے ! کہ ان دنوں دارالمدینہ پنجاب کیمپسز میں بھی داخلے جاری ہیں۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)