دیوار پر لٹکائے ہوئے سرخ کین کے طور پر نظر آنے والے آگ بجھانے کے آلات (Fire extinguishers)درحقیقت ایک مفید مقصد کی تکمیل کرتے ہیں۔ Fire extinguishersایک ایسا آلہ ہے جسے آگ لگنے کی صورت میں استعمال کرنےسے جان اور مال کو بچایا جاسکتا ہے۔یہ آلات ہر ادارے کی ضرورت ہیں ۔ ہر شخص کو آگ بجھانے، ابتدائی طبی امداد اور ریسکیو ورک کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ حادثات کو ابتداہی میں کنٹرول کیا جاسکے۔ہر ادارےکے ہر ملازم کو یہ بھی علم ہونا چاہیےکہ حادثے کی صورت میں اس نے کیا کرنا ہے، اپنی جان کیسے بچانی ہےاور دوسروں کی کس طرح مدد کرنی ہے۔

28 فروری 2023ء کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس میں ملازمین کے تحفظ اور انہیں آگ سے بچاؤ کے طریقے سکھانے کے لئے فائرسیفٹی ٹریننگ کا سلسلہ ہوا۔دعوت اسلامی فائر سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالمدینہ کے اسٹاف کو آگ سے بچاؤ کی ٹریننگ دی اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ اسے بجھانے کی تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔اس موقع پر آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ (رپورٹ : غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی) / ویب ڈیسک رائٹر: محمد مصطفیٰ انیس)