اچھے تعلیمی ادارے ہر معاشرے کی ضرورت ہیں۔ یہ ادارے ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اولاد کی بہتر تعلیم کے لئے مناسب اور عمدہ تعلیمی اداروں کا انتخاب  والدین کی اہم ذمہ داری ہے۔

دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں قابلِ اساتذہ، معیاری نصابِ تعلیم، تربیہ، نظم و ضبط اور مختلف نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے تاکہ اُمتِ محبوب صلی اللہ علیہ و سلم کے نونہالوں کے ایمان، عقائد و نظریات کا تحفظ ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی دینی و اخلاقی تربیت کا سامان کیا جاسکے اور یہ معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرسکیں۔

یہی وجہ ہے کہ دُنیا بھر میں رہنے والے عاشقان رسول کی خواہش ہے کہ ان کے علاقوں میں بھی دارالمدینہ کے کیمپسز قائم کئے جائیں۔الحمد للہ!شعبہ دارالمدینہ کی خواہش ہے کہ دارالمدینہ کی توسیع کرتے ہوئے مزید کیمپسز قائم کئے جائیں۔

حال ہی میں کراچی کے مشہور علاقے PECHS میں دارالمدینہ کے نئے کیمپس کاآغاز کردیاگیا ہے جہاں والدین سال 2023- 24کے لئے اپنے بچوں کا داخلہ کرواسکتے ہیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)