انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی ، مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ کی بدولت ایسی ایجادات سامنے آرہی ہیں جنہوں نے انسانوں کے لئے سیکھنا، سمجھنا اور آگے بڑھنا آسان کردیا ہے، دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم اپنے ملازمین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے اور ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے وقتاً فوقتا ً ایسے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کرتا ہےتاکہ وہ عصری تقاضوں کو سمجھ کر آگے بڑھ سکیں۔

دار المدینہ ہیڈآفس میں ChatGPT کے مثبت اور بہتر استعمال کے سلسلے میں ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا، جس میں ہیڈ آف ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ محمد مدنی خان نے اسٹاف کو تعلیمی اداروں میں چیٹ جی پی ٹی کے مفید استعمال سے آگاہی دی۔ انہوں نے سبقی منصوبہ بندی (Lesson Plan ) ،گرائمر اور دیگر تعلیمی امورسے متعلق ChatGPT کے استعمالات بھی بتائے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ChatGPT بہت سی باتوں کے غلط جواب بھی دیتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ خود سے سوچ نہیں سکتا۔ ضروری ہے کہ اسے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے استعمال کریں نہ کہ اپنا سارا کام اس سے کروائیں۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)