دارالمدینہ کے اساتذہ کا ٹیم ورک دیگر اداروں کے
لیے باعث تقلید ہے، ڈاکٹر پروفیسر ہارون الرشید تبسم
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پنجاب ریجن کے رزلٹ ڈے کے موقع پر ہونے والی
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے
تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب خالصتاً اسلامی ، اسلامی رنگ میں ڈوبی ہوئی
تھی، بچوں کی پُرفارمنس شاندار تھی، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بچوں نے جو
پرفارمنس پیش کی ،وہ قابل ستائش ہے،والدین
کے احترام پر مبنی خاکے نے میرا دل تسخیر کرلیا، بچوں کا حسن اخلاق مثالی تھا،
اساتذہ کا ٹیم ورک دیگر اداروں کے لئے باعث تقلید ہے،ہمیں ٹیم ورک کرتے ہوئے بچوں
کی کردار سازی کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس تقریب میں موجود کچھ والدین سے
بات چیت بھی ہوئی جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بچوں میں اسلامی روح بیدار
کرنے کے لئے دارالمدینہ اسکول کی تحریک کا حصہ بنیں گے،میری دعاہے کہ دارالمدینہ
دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرےاور اسلامی تعلیمات کی روح لوگوں تک پہنچانے کا فریضہ
اسی طرح ادا کرتا رہے۔ (رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس
کراچی) /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)