رمضانُ المبارک والدین کے لئے بچّوں کی تعلیم و
تربیت کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہے ۔
اس ماہ ِمبارک
کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے
رمضان تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے جس میں
مختلف کلاسز کے طلبہ کے لئے دینی اور تعلیمی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں ۔
ان
سرگرمیوں میں تلاوتِ قراٰن،ذکرواذکار،نمازوں کی پابندی، نیکیوں کا کلینڈر،احادیثِ
مبارکہ چارٹ اوررمضان کریم چارٹ مکمل کرنے سمیت اخلاقی اوصاف پرمبنی کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔
اس تربیہ ہوم ورک کے ذریعے طلبہ رسول کریم صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ کے اسوۂ حسنہ سے آگاہ
ہوسکیں گے، معاشرے میں اسلامی اقدار و تعلیمات کے احیا کا فریضہ سرانجام دے سکیں
گے،عبادات کی اصل روح ، ان کی اہمیت کو سمجھ سکیں گےاور خشوع و خضوع سے ان کی ادائیگی
کرسکیں گے۔ساتھ ہی معاشرتی زندگی میں آداب معاشرت،حسنِ اخلاق و معاملات اور حقوق
و فرائض سے متعلق اسلامی تعلیمات کی اہمیت سے واقف ہوں گے نیز ان کے فوائد و برکات
سے آگاہ ہوتے ہوئے اپنی زندگی ان کے مطابق ڈھال سکیں گے۔