دارالمدینہ، گِزری کیمپس
میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری کا تربیتی بیان
پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ طلبۂ
کی تعلیمی کامیابیوں، صلاحیتوں اور قابلیت پر تبادلۂ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی
سیکھنے کی مشکلات اور مسائل کی تشخیص کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔والدین
اور اسکول مینجمنٹ توقعات، چیلنجوں (Challenges) اور اسکول کے تجربے کو بہتر بنانے کے طریقوں پر گفتگو
کرتے ہیں۔ یہ میٹنگز والدین کو یہ سمجھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں کہ وہ اسکول سے باہر اپنے بچوں کے تعلیمی اور جذباتی
مسائل کو کس طرح حل کر سکتے ہیں۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم، گزری کیمپس میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ نے قرأت، نعت، تقاریر، خاکے اور سائنسی
پراجیکٹ پیش کئے۔
بعدازاں دارالمدینہ کے
صوبائی ذمہ دار مدنی رضا عطاری نے کہا کہ 2011 میں دعوتِ اسلامی نے جو پودا لگایا، آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔اس وقت دارالمدینہ (پاکستان) کے98 کیمپسز میں 34 ہزار بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ بیرونِ ممالک میں دارالمدینہ کے 44کیمپسز
میں 9 ہزار سے زائد طلبہ دینی ماحول میں معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔مزید اُن کا
کہنا تھا کہ اس سال کراچی بورڈ میں دارالمدینہ کے 76 فیصد بچوں نے اے ون اور اے گریڈز
میں کامیابی حاصل کی۔
ہیڈ آف ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ
محمد مدنی خان نے اس میٹنگ میں والدین کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کئی
مفید مشورے دیئے۔انہوں نے دورانِ گفتگو والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں میں اچھی
خوبیاں پروان چڑھانے کے لئے خود کو مثالی نمونہ بن کر دکھائیں۔ بچے والدین کو سنتے
نہیں بلکہ انہیں دیکھتے ہیں،ان کی ہر بات
کی نقل کرتے ہیں،بچوں کی بہتر تربیت کے لئے انہیں ٹائم دیجیے۔والدین کی بھرپور
توجہ بچوں کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔