صحابہ کرام عَلَیْهمُ الرِّضْوَان ستاروں کی مانند ہیں، اُن کی سیرت ہر انسان کے لئے مشعل راہ ہے۔صحابی رسول امیر المؤمنین حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ انبیائے کرام عَـلَـيْهِمُ السَّلَام کے بعد تمام مخلوق میں سب سے افضل ہیں۔آپ رضی اللہ عنہ ذہانت، علم و حکمت، قناعت و شجاعت ا ور صداقت میں بے مثال تھے۔

عشقِ رسول، خوفِ خدا ،تقویٰ و پرہیز گاری، جاں نثاری، ایثار وقربانی اور پارسائی میں اپنی مثال آپ تھے۔سادگی، عاجزی، ایمانداری، رحم دلی اور غریب پروری آپ رضی اللہ عنہ کے اَخلاقِ حسنہ کا ایک حصہ ہے۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز میں طلبہ کو حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت سے آگاہ کرنے کے لئے یومِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منایا گیا۔اس موقع پر کیمپسز میں خصوصی چارٹس چسپاں کئے گئے تھے جن میں آپ رضی اللہ عنہ کی سیرت کے نمایاں پہلو درج تھے۔

یوم ِصدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک سے ہوا۔بعد ازاں طلبہ کے درمیان نعت ،بیان اور کوئز کے مقابلے بھی ہوئے۔ طلبہ نےیومِ صدیق اکبر  رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے نعرے بھی لگائے۔آخر میں کامیاب طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)