گزشتہ دنوں ڈی ایس پی سکھن ڈسٹرکٹ واصف نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس دورے میں اُنہیں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا گیا۔

ڈی ایس پی نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر مجھے دارالمدینہ کے نظام تعلیم سے آگاہی ہوئی جو میرے لئے انتہائی خوشی اور حیرت کا باعث ہے۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کا یہ شعبہ بہت بڑاکام کر رہا ہے،اللہ عزوجل دارالمدینہ کی ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا کرے اور انہیں مستقبل کے منصوبوں میں بھی کامیاب کرے۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری) 


10 مئی 2022ء بروز منگل مصر کے مشہور عالم ِ دین ، علماء کونسل کے ممبر اور جامعۃ الازہر کے کلیہ الدعوة وأصول كے انچارج، شیخ جمال فاروق الدقاق نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس کا مختصر دورہ کیا۔

اس دوران اُنہیں دارالمدینہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا نیز دارالمدینہ کے نصاب اور نظام تعلیم کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔

بعدازاں انہوں نے دارالمدینہ کی تیارکردہ کتابیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دارالمدینہ قابل ستائش کام کررہا ہے، ان کاموں کو سراہا جانا چاہیے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


علمائے کرام انبیا کے وارث ہیں، فرشتے علم والوں کی دوستی میں رغبت کرتے ہیں۔25 اپریل 2022ء بروز پیر عرب سے تشریف لانے والےعلمائے کرام شیخ ڈاکٹر یاسر جبر (مصر)، شیخ قریب اللہ ناصر الکبری (نائیجیریا)، شیخ فاتح قریب اللہ الکبری (نائیجیریا) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے دارالمدینہ کیمپس اور دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔

اس دورے میں علمائے کرام کو دارالمدینہ سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ٹریننگ اینڈ انسپکشن اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔

اس کے علاوہ علمائے کرام کو ان ڈیپارٹمنٹس کے تعارف، مقاصد تعلیمی، تربیتی اور نصاب تعلیم میں ان کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے دارالمدینہ کے اچھے تعلیمی و تربیتی نظام پر شعبہ دارالمدینہ کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ایجوکیشن انڈسٹری میں دارالمدینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت25 اپریل 2022ء بروز پیر گجرات، راولپنڈی، واہ کینٹ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے مختلف کیمپسز میں افطار اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔ان اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔

ان اجتماعات میں مبلغین دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔مناجات اور دعا کا سلسلہ رہا۔بعدازاں اسٹوڈنٹس اور ان کے سرپرستوں کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


طلبہ مستقبل کے معمارہیں، مخلص اور محنتی طلبہ نہ صرف اپنی قوم کا اثاثہ ہیں بلکہ ایک اچھا اور ترقی یافتہ معاشرہ قائم کرنے میں اپنی قوم کی مدد بھی کرتے ہیں۔دُنیاکے روشن مستقبل کا دارومدار ہونہار، مستقل مزاج، باکردار اور اپنے وطن وقوم سے محبت رکھنے والے طلبہ پر ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد اطہر عطاری کا دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے میٹرک کے موجودہ اور پاس آؤٹ طلبہ کے ساتھ میٹ اپ کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر رُکن ِشوری نے طلبہ کی معاشرے کا کارآمد فرد بننے کے حوالے سے تربیت کی اورانہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دی نیز تربیتی اعتکاف میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد کی کارکردگی کو نکھارنے کے لئے تربیت کی ضرورت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔تربیت کی بدولت افراد کو ہمہ وقتی ذہنی اور جسمانی محنت و مشق کے لئے تیار کیا جاتاہے۔گزشتہ دنوں شعبہ ٹریننگ اینڈ انسپکشن دارالمدینہ اور ٹریننگ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، دعوت ِاسلامی کے اشتراک سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 5Sکے موضوع پر دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد ہوا۔

اس ٹریننگ میں ڈائریکٹر ٹریننگ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فرید احمد عطاری نے دار المدینہ کے ذمہ داران کی تربیت کی جبکہ ہیڈ آف ٹریننگ اینڈ انسپکشن دارالمدینہ مدنی خان نے ابتدا میں ٹریننگ کا تعارف کروایا، بعدازاں فرید احمد عطاری نے ٹریننگ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کے لئے صفائی ستھرائی، چیزوں کے پھیلاؤ سے بچنے، انہیں منظم کرنے، نظم و نسق بہتر بنانے، کام کے معیار کو بہتر اور بروقت بنانے کے لئے 5Sکی ٹریننگ بہت معاون ہے۔

اس ٹریننگ میں 5Sکے پورے نظام سے متعلق آگاہی دی گئی اور اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ دارالمدینہ میں کس طرح 5Sکا اطلاق ہوگا۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی دارالمدینہ کے تمام اسکولز میں اس کا نفاذ ممکن ہوسکے گا تاکہ دارالمدینہ کے طلبہ بھی دنیا کے بہترین اسکولنگ سسٹم کے طلبہ کا مقابلہ کرسکیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنےوالے صحافیوں کے ایک وفد نے دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کراچی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر صحافیوں کو دارالمدینہ سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی اور انہیں ادارے کے مختلف شعبوں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ٹریننگ اینڈ انسپکشن اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔ساتھ ہی ان ڈیپارٹمنٹس کے تعارف اور مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں انہیں دارالمدینہ کے تعلیمی اورتربیتی نظام اور نصاب تعلیم سے متعلق بھی آگاہی دی گئی جس پر صحافیوں نے دارالمدینہ کے اچھےتعلیمی و تربیتی نظام پر خوشگوار حیرت اور خوشی کا اظہار کیا نیز تعلیمی شعبے میں دارالمدینہ کی کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر صحافیوں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈآفس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی وطن ِعزیز کی نمایاں شخصیات کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔گزشتہ دنوں معروف ٹرینر، لائف کوچ اورInsight کے CEOیاسر عرفات نے دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا۔

اس دورے میں یاسرعرفات کو دارالمدینہ سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ایجوکیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ٹریننگ اینڈ انسپکشن اوردینیات ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔ساتھ ہی ان ڈیپارٹمنٹس کے تعارف اور مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں انہیں دارالمدینہ کے تعلیمی اورتربیتی نظام اور نصاب تعلیم سے متعلق بھی آگاہی دی گئی جس پر یاسر عرفات نے دارالمدینہ کے اچھےتعلیمی و تربیتی نظام پر شعبہ دارالمدینہ کی کاوشوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ایجوکیشن انڈسٹری میں دارالمدینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کمنٹ بک میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے لکھا کہ دارالمدینہ نہ صرف اکیسویں صدی کے تقاضوں کو پورا کررہا ہےبلکہ اس کے ساتھ ہماری نوجوان نسل کو اسلامک فریم ورک کے مطابق زندگی بسر کرنے کےلئے پلیٹ فارم بھی فراہم کررہا ہے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


نئے تعلیمی سال کے آغاز پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے 13مختلف شہروں میں اپنے نئے کیمپسز کا آغازکرچکا ہے۔ان میں فیصل آباد ریجن کے شہر ساہیوال، سمندری، اوکاڑہ، پاک پتن اورعارف والابھی شامل ہیں۔

ان کیمپسز میں ان دنوں داخلے جاری ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، قرآنی ایجوکیشن اور بنیادی اسلامی تعلیمات جیسی خصوصیات دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی نمایاں خوبیاں ہیں۔ اسی طرح دینی ماحول میں معیاری تعلیم کے ذریعے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے بلکہ اخلاق اور کردار سنوارنے والی بہت سی سرگرمیاں دارالمدینہ کے نصاب میں شامل ہیں

اس کے علاوہ طلبہ کو روزانہ ہی اسلامی اقدار سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے اُن کی کردار سازی کے لئے ہفتہ وار تربیہ تھیم پر بھی کامیابی سےعمل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں دارالمدینہ کے تحت مختلف شہروں میں awareness سیمینارز کا سلسلہ ہواجس میں لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے اراکین حاجی فضیل رضاعطاری اور حاجی اسلم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران حاجی منیر عطاری، حاجی سرفراز عطاری، عبدالوہاب عطاری نے اپنے بیانات کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت اور دارالمدینہ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔بعدازاں دارالمدینہ کے ذمہ داران نے دارالمدینہ کے نظام تعلیم ،طریقہ تعلیم اور نصاب کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو آگاہی دی ۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


ماہ ِ رمضان المبارک والدین کے لئے بچّوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہے۔رمضان المبارک کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے رمضان تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے۔

اس تربیہ ہوم ورک کو بچّوں کی ذہنی سطح اور سیکھنے کی استعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئےنماز، قراٰنِ پاک، دُرودِ پاک، مدنی مذاکرہ، دُعاؤں، نماز کے اذکار، اخلاق و آداب، بزرگان دین کے اعراس اور نیکیاں بڑھانے والی دیگر باتوں سے مزین کیا گیا ہے۔

اس تربیہ ہوم ورک کے ذریعے بچوں میں مثبت تبدیلیاں پیداہوں گی۔ان شاء اللہ عزوجل اس تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پربھی رکھا گیا ہے تاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر: غیاث الدین عطاری) 


سمجھدار انسان وہ ہے جو اپنی خوبیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اُن میں مزید بہتری کی کوشش کرتارہے۔رُکنِ مرکزی مجلسِ شورٰی حاجی محمد اطہر عطاری نے گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری پیدا کرنے کے حوالے سے مفید مشورے دیئے۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ سے وابستہ ہر شخص کو مہربان اور بااخلاق ہونا چاہیے۔وہ جہاں بھی ہو، مسکراتا رہے تاکہ اُس کے بارے میں اچھا تاثر قائم کیا جاسکے نیز ان دنوں دارالمدینہ میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ہمیں خود بھی والدین تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے تاکہ اُمت محبوب ﷺ کا کوئی بھی نونہال دارالمدینہ میں داخلے سے محروم نہ رہ جائے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف شعبہ جات کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مشورہ دیاکہ ذمہ داران اپنی بہتری کے لئے مسلسل کوشاں رہیں، اپنا جذبہ ہمیشہ جوان رکھیں، اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

مزید رُکنِ شورٰی نے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے آپس میں مزید مشاورت کرنے کی ہدایات جاری کیں اور مستقبل کے اہداف بھی طے کئے۔اس میٹنگ میں قرآنی سرگرمیاں تیار کرنے، رمضان المبارک میں مدنی عطیات جمع کرنے اور رزلٹ ڈے کو appreciation dayمنانے کی تاکید بھی کی گئی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں والدین اور سرپرستوں کی آراء و تجاویز کا احترام کرتے ہوئے مختلف مواقع پر پیرنٹس مینجمنٹ میٹنگز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں لطیف آباد حیدرآباد میں پیرنٹس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں شعبے کی طرف سے آنے والے پراجیکٹس اور سرگرمیوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی نیز والدین و سرپرستوں کا فیڈبیک بھی لیا گیا تاکہ شعبے میں مزید بہتری کے اقدامات کئے جاسکیں۔ (رپورٹ:محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)