کسی بھی اسکول میں طلبہ کے لئے منعقد ہونے والے ٹیسٹ یا امتحان کے نتائج ان کی قابلیت جانچنے کا ایک ذریعہ ہیں۔یہ نتائج تعلیمی نظام میں ترقی اور کامیابی کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں۔ان نتائج سےمختلف مضامین میں طلبہ کی سمجھ اور کارکردگی کا جائزہ لینےمیں مدد ملتی ہے۔ مثبت نتائج طلبہ کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ نتائج طالب علم کی قابلیت کا ثبوت بھی فراہم کرتے ہیں۔ گزشتہ روز دارالمدینہ اورنگی بوائز ہائی اسکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نتائج کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، بعد ازاں بارگاہِ رسالت مآب صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ میں نعت ِ رسول مقبول پڑھی گئی ۔اس موقع پر طلبہ نے خاکے اور تقاریر بھی پیش کیں۔تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں دعوتِ اسلامی اور دارالمدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بیان بھی کیا۔اس موقع پر والدین سے دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کے بارے میں تجاویز بھی لی گئیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)