تعلیمی اداروں میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ ٹیچرز اور والدین کے مابین بہتر تعلقات کا ایک ذریعہ ہے۔ پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگ کےذریعے والدین کو طلبہ کی تعلیمی کیفیت ، حاضری ،رزلٹ اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔ طلبہ کے تعلیمی مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ٹیچرز والدین کو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مشورےدیتے ہیں ۔اس کے ساتھ تعلیمی عمل میں والدین کی تجاویز اور ان کے مشورے بھی نوٹ کئے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز دارالمدینہ فیصل آباد ،ساہیوال ،پاک پتن،عارف والا،اوکاڑہ ، سمندری اورجھنگ کےکیمپسز میں پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز کا انعقاد ہوا۔ ان پیرنٹ مینجمنٹ میٹنگز میں دعوتِ اسلامی کے تنظیمی ذمے داران نے شرکت کی اور بیانات میں نیکی کی دعوت نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی ۔

ڈویژنل ہیڈز نےوالدین کو دارالمدینہ کےتعلیمی نظام سے آگاہ کیا ۔ والدین کو تعلیمی عمل میں بچے کی دلچسپی،رویہ اور دینی تربیہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں پری اسکولنگ سے متعلق خصوصی رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ گھروں میں پری پرائمری کی سرگرمیاں کروانے سے متعلق مفید مشورے دیئے گئے۔ آخر میں والدین نے ایجوکیشنل اسٹاف سے اپنے امور کے حل کے لئے سوالات بھی کئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)