طلبہ کو موسم گرما کی چھٹیوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔سمر کیمپ بھی طلبہ کی صلاحیتیں نکھارنے کا ایک ذریعہ  ہے۔ سمر کیمپ طلبہ کو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

دارالمدینہ اور فیضان ایجوکیشن نیٹ ورکس کے انعقاد سےگلشن کیمپس میں سمرکیمپ کاآغازہوچکا ہے۔ سمر کیمپ کے افتتاحی دن طلبہ کو پبلک اسپیکنگ (عوامی فن تقریر )کے ذریعے لوگوں کا سامنا کرنے اور مؤثر ابلاغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پبلک اسپیکنگ کے اصول سمجھائے گئے، آخر میں عملی مشق کروائی گئی۔ٹرینر اسلامی بھائی نے اس بات پر زور دیا کہ چھٹیوں کا بھرپور فائدہ اٹھائیے۔پبلک اسپیکنگ کی صلاحیت کے ذریعے اپنے اندر اعتماد پیدا کیجیے۔اگر آپ پُراعتماد ہوجائیں تو ہر سطح پر کامیابی حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔اس سمر کیمپ میں تربیہ ایکٹیویٹیز، پبلک اسپیکنگ،پینٹنگ، قصہ گوئی، آرٹ اینڈ کرافٹ اور بہت سی دلچسپ سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں مدد فراہم کریں گی ۔ اس سمر کیمپ میں دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولوں کےطلبہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)