نجی پبلشنگ ادارے کے ڈائریکٹر جاوید اقبال صاحب
کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ
دعوتِ اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
نہ صرف دینی اور روحانی علوم کا مرکز ہے بلکہ تعلیم وتربیت کا ایک روشن میناربھی
ہے۔اس مدنی مرکز میں آنے والے افراد نہ صرف اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں بلکہ دعوتِ
اسلامی کی شب و روز ترقی بھی ان پر عیاں ہوتی ہے۔
اس ترقی کا مشاہدہ کرنے والوں میں مختلف شعبوں
سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افرادبھی شامل ہیں جو دنیا کے کونے کونے سے اس مدنی مرکز میں کھنچےچلے آتے ہیں ۔
گزشتہ روز نجی پبلشنگ ادارے کے ڈائریکٹر جاوید
اقبال صاحب نےاپنے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔دعوتِ
اسلامی کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سید عبدالرزاق عطاری نے انہیں فیضانِ مدینہ کراچی
کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات اور کارناموں سے آگاہ
کیا۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے چیف آپریٹنگ آفیسر مدنی رضا عطاری اور دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس (DMIUP) کے ڈائریکٹر
فاروق شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہیں
دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی اور دارالمدینہ
کی مطبوعہ کتابوں کا تعارف بھی پیش کیاگیا۔
جاوید اقبال صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کو سراہا اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے کے عزم کا
اظہار کیا۔دورے کے اختتام پر انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)