دارالمدینہ میں رزلٹ ڈے کے موقع پر مفتیان
کرام اور مبلغین دعوت اسلامی کے بیانات
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم سندھ ریجن کے کیمپسز میں رزلٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا
وطالبات کے درمیان قرأت،نعت اور معلومات عامہ کے مقابلے بھی ہوئے۔رزلٹ ڈے کے موقع پر شریعہ ایڈوائزر دارالمدینہ مولانا کفیل عطاری مدنی، دارالافتاء کے مولاناشفیق عطاری مدنی، نگران سندھ
دارالمدینہ مدنی رضا عطاری، خرم عطاری اور
محمد عرفان عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے
نیزرزلٹ ڈے کے موقع پر پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ بھی منعقدہوئی۔
اس دوران مولانا کفیل عطاری مدنی نے وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پیسے جب غیر محفوظ تصور کرتے ہیں
تو بینک میں رکھوادیتے ہیں،ہم بینک میں پیسے اس لئے رکھتے ہیں کہ بینک ہمارے پیسوں
کی ہم سے زیادہ حفاظت کرتا ہے۔ہمارے بچوں کا بھی یہی معاملہ ہے اگر ہم اپنے بچوں کی تربیت خود نہیں
کرپارہے تو ہم اپنے بچے کی تربیت کا معاملہ ان کے سپرد کرتے ہیں جو ہم سے زیادہ
اچھی تربیت کرسکیں،جہاں ہمارا بچہ محفوظ ہاتھوں میں ہو،دارالمدینہ بھی ایسا ہی
ادارہ ہے جہاں آپ کے بچے کی تربیت محفوظ ہاتھوں میں ہورہی ہے۔
اس
کے علاوہ مولانا شفیق عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ کے ذریعے عنقریب مستقبل کے معمار
دین و دنیا کے اہم شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جبکہ نگران سندھ ریجن
مدنی رضا عطاری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تربیت کے لئے والدین کا باعمل اور جدید
دُنیا سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے کیوں کہ اس کے ذریعے نِت نئے علوم تک رسائی اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے ساتھ
ساتھ بچوں کے لئے پوشیدہ خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے لہٰذااپنے بچوں کو
انٹرنیٹ، اسمارٹ فون اور ٹچ اسکرین کا اتنا عادی مت بنائیے کہ وہ تعلیمی اور صحت
مندانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لے سکیں۔
اسی لئے
والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی دین سے وابستگی بڑھائیں نیز مبلغین ِدعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچے دارالمدینہ سے جو کچھ سیکھ کر جائیں
گھر میں ان پر عمل کو یقینی بنائیں ، اس کے علاوہ بچے کی مزید اخلاقی و روحانی تربیت کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور
مدنی مذاکرہ میں اُن کے ساتھ شرکت کیجیے۔بعدازاں ان تقاریب میں پوزیشن حاصل کرنے
والے طلبہ اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈ اور اسناد پیش کی گئیں۔(رپورٹ:غلام
محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی،
ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)