دارالمدینہ ایجوکیشن سسٹم کے ہیڈ آفس میں عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان روزانہ ایک مخصوص تعداد میں دُرود شریف پڑھنے کی ترغیب دلائی اورکہا کہ دُرود شریف پڑھنے سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔

رکنِ شوریٰ نے اعلی ٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ کی سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بدنگاہی سے بچنے کی تلقین کی کہ بدنگاہی سے حافظہ کمزور ہوجاتا ہے۔

رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت دُنیا بھر میں بُرائیاں عام ہورہی ہیں، ان برائیوں کو روکنے کے لئے دعوتِ اسلامی اپنے حصے کا کام کررہی ہے۔

دعوتِ اسلامی کڈز مدنی چینل، سوشل میڈیا، مدنی چینل اور دیگر اپنے دینی کاموں کے ذریعے ان برائیوں کے آگے بند باندھ رہی ہے۔اسی طرح رکنِ شوریٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنا چاہیئے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں جیسے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکروں سمیت دیگر دینی کاموں میں شریک ہونا چاہیئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)