
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی چینل
عام کریں کے اسلامی بھائیوں نے ملتان ڈویژن کے ضلع شجاع آباد میں کیبل آپریٹر سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے نماز، وضو اور غسل کے مسائل بتائے۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے شجاع آبا دمیں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔(رپورٹ:محمد اشرف عطاری صوبائی
ذمہ دار بلوچستان شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ
کے مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جولائی 2022ء بروز منگل
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد شہزاد عطاری
نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں کی سمتوں پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی طلبۂ
کرام کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا اور خود کو ایک ماہ کے لئے امیر قافلہ کے طور پر پیش کیا۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ، مختلف موضوعات پر
کلام

5 جولائی 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر ڈی جی خان میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت
رہی۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار محمد ابرار عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو سفر کرنے والے
ایک ماہ کے مدنی قافلے کے حوالے سے مشاورت کی نیز مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔بعدازاں ذمہ دار نے شعبے کی
سابقہ 6 ماہ کی کاکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھاتے ہوئے انہیں
مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری شوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

4 جولائی 2022 ء کو علی پور چٹھہ میں شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا
جس میں تحصیل ذمہ دار اور اوراق مقدسہ کے محافظ نے شرکت کی ۔
ذمہ دار محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ
گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ نےنماز کی اہمیت اور فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انداز
گفتگو کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز تحفظ
اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کو ادب کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ساتھ ہی ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس
پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کام کو مزید مضبوط کرنے اور بڑھانے کا
اظہار کیا ۔(رپورٹ : محمد آفتاب
عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں
شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں فیصل آباد کے
ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ فیصل
آباد ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست
2022ء کو سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے، تقرری مکمل کرنے اور قربانی کی
کھالوں کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی ترقی و عروج
کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری سوشل میڈیا
ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی لیاقت آباد مدرسۃ المدینہ فاروق اعظم میں شعبہ
کفن دفن کے تحت مدنی حلقہ

4 جولائی 2022 ء کو کراچی لیاقت آباد مدرسۃ
المدینہ فاروق اعظم میں شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان سمیت طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے میت کوغسل دینے کا
طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایانیز غسل میت کی فضیلت پر سنتوں بھرا
بیان کیااور حاضرین کو غسل میت دینے کی نیت کرائی ۔(رپورٹ : عزیر عطاری ، مجلس تجہیز وتکفین، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
.jpeg)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 4 جولائی 2022ء بروز پیر مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں محمد طاہر
عطاری (ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد) نے شعبے کے دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ کے مدنی قافلے، تقرری
مکمل، یومِ تعطیل اعتکاف اور قربانی کی کھالوں کے حوالے سے مشاورت کی۔بعدازاں مدنی
مشورے میں شریک عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری سوشل میڈیا ذمہ دار شعبہ مدنی
قافلہ پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹوریٹ آف
اسپیشل ایجوکیشن میں ڈائریکٹر اکیڈمک
اسپیشل ایجوکیشن پنجاب حافظ جمال عبد النافع ، پی اے ٹو ڈی جی اسپیشل
ایجوکیشن محمد زاہد سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی اور اس کے دیگر شعبہ
جات کا تعارف کروایانیز FGRF کے تحت فلاح
و بہبود کے کام اور اسپیشل ایجوکیشن کے بارے میں بتایا جس پر ان شخصیات نے دعوت
اسلامی کے کاموں میں معاونت کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں امام صاحبان
کی تربیت کے لئے مدنی مشورہ

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں امام صاحبان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے امام صاحبان کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو رواں سال 2022ء میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کے لئے زیادہ سے
زیادہ کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں
ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی اور ان کی آسانی کے لئے اجتماع کی
اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ
دار ملتان جمال عطاری مدنی نے کی ۔(رپورٹ
: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان
مدینہ اوکاڑہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن
حاجی رفیع عطاری نے بیان کیا ۔
اس اجتماع میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے
بھی شرکت کی اور ان کی آسانی کے لیے اس اجتماع کو اشاروں کی زبان میں ٹرانسلیٹ
محمد ندیم عطاری اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے کیا ۔ بعد
اجتماع اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے رکن شوری سے ملاقات بھی کی اور رکن شوری نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
 - Copy.jpg)
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی ذمہ دار ارسلان عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ، آئندہ کاموں کے اہداف دئیے اوراسلامی
بھائیوں کی اچھی کارکردگی پر ان کو تحائف بھی دئیے۔
اس موقع پر کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ
داران سمیت کراچی سٹی نابینا اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار اورمدنی قافلہ کے ذمہ دار نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )